Juz 27
Qala Fama Khatbukum
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ
الذاريات
Adh-Dhaariyat • The Winnowing Winds
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ
ابراہیم نے فرمایا تو اے فرشتوتم کس کام سے آئے ۔
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ
بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍ
کہ اُن پر گارے کے بنائے ہوئے پتھر چھوڑیں ۔
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ
جو تمہارے رب کے پاس حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان کئے رکھےہیں ۔
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے۔
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ
تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَﭤ
اور ہم نے اس میں نشانی باقی رکھی ان کے لیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں ۔
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
اور موسیٰ میں جب ہم نے اُسے روشن سند لے کر فرعون کے پاس بھیجا۔
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
تو اپنے لشکر سمیت پھر گیا اور بولا جادوگر ہے یا دیوانہ۔
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌﭤ
تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا۔
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ
اور عاد میں جب ہم نے اُن پر خشک آندھی بھیجی۔
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِﭤ
جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہوئی چیز کی طرح کر چھوڑتی۔
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ
اور ثمود میں جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو۔
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ
تو اُنہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا۔
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَ
تو وہ نہ کھڑے ہوسکے اور نہ وہ بدلہ لے سکتے تھے۔
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ -اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠
اور اُن سے پہلے قومِ نوح کو ہلاک فرمایا، بے شک وہ فاسق لوگ تھے۔
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ
اور آسمان کو ہم نے ہاتھوں سے بنایا اور بے شک ہم وسعت دینے والے ہیں ۔
وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ
اور زمین کو ہم نے فرش کیا تو ہم کیا ہی اچھے بچھانے والے۔
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
اور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے کہ تم دھیان کرو۔
فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ ؕ -اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
تو اللہ کی طرف بھاگو بے شک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ۔
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ ؕ -اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
اور اللہ کے ساتھ اَور معبود نہ ٹھہراؤ، بے شک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ۔
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
یونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ۔
اَتَوَاصَوْا بِهٖ ۚ -بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا آپس میں ایک دوسرے کو یہ بات کہہ مرے ہیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں ۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا اَنْتَ بِمَلُوْمٍ ﱭ
تو اے محبوب تم اُن سے منہ پھیر لوتو تم پر کچھ الزام نہیں ۔
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ
اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ
اور میں نے جِنّ اور آدمی اتنے ہی لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ۔
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ
میں اُن سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں ۔
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ
بے شک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا قوت والا قدرت والا ہے۔
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ
تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کی ایک باری ہے جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی تو مجھ سے جلدی نہ کریں ۔
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠
تو کافروں کی خرابی ہے ان کے اس دن سے جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔
الطور
At-Tur • The Mount
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَ الطُّوْرِ
طور کی قسم۔
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ
اور اس نَوِشْتَہ کی۔
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ
جو کھلے دفتر میں لکھا ہے۔
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ
اور بیت ِمعمور۔
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ
اور بلند چھت۔
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ
اور سلگائے ہوئے سمندر کی۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ
بے شک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍ
اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا
جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے۔
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاﭤ
اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے۔
فَوَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ
تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَﭥ
وہ جو مشغلہ میں کھیل رہے ہیں ۔
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاﭤ
جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے۔
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ
یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ
تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں ۔
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ -سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ ؕ -اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍ
بے شک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں ۔
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۚ -وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ
اپنے رب کی دَین پر شاد شاد اور اُنہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صلہ اپنے اعمال کا۔
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ ۚ -وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ
تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے اُنھیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ ؕ -كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ
اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور اُن کے عمل میں انھیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں ۔
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ
اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ۔
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ
ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بے ہودگی اورنہ گنہگاری۔
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ
اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
اور اُن میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے۔
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ
بولے بے شک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ
تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا۔
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ ؕ -اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠
بے شک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں اس کی عبادت کی تھی بے شک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے۔
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍﭤ
تو اے محبوب تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ
یا کہتے ہیں یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادثِ زمانہ کا انتظارہے۔
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَﭤ
تم فرماؤ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں ۔
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ
کیا اُن کی عقلیں انھیں یہی بتاتی ہیں یا وہ سرکش لوگ ہیں ۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ ۚ -بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ
یا کہتے ہیں اُنھوں نے یہ قرآن بنالیابلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے۔
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَﭤ
تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں اگر سچے ہیں ۔
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَﭤ
کیا وہ کسی اصل سے نہ بنائے گئے یا وہی بنانے والے ہیں ۔
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ ۚ -بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَﭤ
یا آسمان اور زمین اُنھوں نے پیدا کئے بلکہ انھیں یقین نہیں ۔
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُص ۜ َیْطِرُوْنَﭤ
یا اُن کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے ہیں ۔
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ ۚ -فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍﭤ
یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے۔
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَﭤ
کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے۔
اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَﭤ
یا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو تو وہ چَٹی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَﭤ
یا اُن کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں ۔
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا ؕ -فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَﭤ
یا کسی داؤں کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں پڑنا ہے۔
اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ ؕ -سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے۔
وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ
اور اگر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے تہ بہ تہ بادل ہے۔
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ
تو تم انھیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ
جس دن اُن کا داؤں کچھ کام نہ دے گا اور نہ اُن کی مدد ہو۔
وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
اور بے شک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں ۔
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُ
اور اے محبوب تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہوکہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو۔
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠
اور کچھ رات میں اس کی پاکی بولو اور تاروں کے پیٹھ دیتے۔
النجم
An-Najm • The Star
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰى
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم جب یہ معراج سے اُترے۔
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰى
تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے۔
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰى
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے۔
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰى
وہ تو نہیں مگر وحی جو اُنھیں کی جاتی ہے۔
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى
انھیں سکھایا سخت قوتوں والے طاقتور نے
ذُوْ مِرَّةٍ ؕ -فَاسْتَوٰى
پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا۔
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىﭤ
اور وہ آسمانِ بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰى
پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا پھر خوب اتر آیا۔
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰى
تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم۔
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىﭤ
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی۔
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى
دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا۔
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو۔
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰى
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا۔
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى
سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی کے پاس۔
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىﭤ
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے۔
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰى
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى
آنکھ نہ کسی طرف پھری نہ حد سے بڑھی۔
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى
بے شک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں ۔
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰى
تو کیا تم نے دیکھا لات اور عزّیٰ۔
وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى
اور اس تیسری منات کو۔
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى
کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی۔
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى
جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے۔
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ ؕ -اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ ۚ -وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىﭤ
وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اُتاری وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بے شک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی۔
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘
کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے۔
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠
تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے۔
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓىٕكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى
بے شک وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں ۔
وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ ؕ -اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ ۚ -وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْــٴًـا
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں اور بے شک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا۔
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى ﳔ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاﭤ
تو تم اس سے منہ پھیر لو جو ہماری یاد سے پھرا اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی۔
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ ؕ -اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۙ -وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰىٛ
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے بے شک تمہارارب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی۔
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ۙ -لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ بُرائی کرنے والوں کو ان کے کئے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ؕ -اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ؕ -هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ ۚ -فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ ؕ -هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠
وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے وہ تمہیں خوب جانتا ہے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں ۔
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰى
تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا۔
وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى
اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا۔
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے۔
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰى
کیا اُسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے۔
وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤى
اور ابراہیم کے جو احکام پورے بجا لایا۔
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی۔
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى
اور یہ کہ آدمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش۔
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪
اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔
ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى
پھر اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا۔
وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى
اور یہ کہ بے شک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے۔
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰى
اور یہ کہ وہ ہی ہے جس نے ہنسایا اور رولایا۔
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا
اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا۔
وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى
اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ۔
مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪
نطفہ سے جب ڈالا جائے۔
وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰى
اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا۔
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰى
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی۔
وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰى
اوریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے۔
وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَاﰳ الْاُوْلٰى
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا۔
وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى
اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا۔
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ -اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىﭤ
اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے۔
وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰى
اور اُس نے اُلٹنے والی بستی کو نیچے گرایا۔
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰى
تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى
تو اے سننے والے اپنے رب کی کونسی نعمتوں میں شک کرے گا۔
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى
یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح۔
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ
پاس آئی پاس آنے والی۔
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌﭤ
اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں ۔
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو۔
وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَ
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ۔
وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ
اور تم کھیل میں پڑے ہو۔
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩
تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو۔
القمر
Al-Qamar • The Moon
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ
پاس آئی قیامت اور شق ہوگیا چاند۔
وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
اور اگر دیکھیں کوئی نشانی تو منہ پھیرتے اور کہتے ہیں یہ تو جادو ہے چلا آتا۔
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
اور اُنھوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ
اور بے شک ان کے پاس وہ خبریں آئیں جن میں کافی روک تھی۔
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ
انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت پھر کیا کام دیں ڈر سنانے والے۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ - یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍ
تو تم اُن سے منہ پھیرلو جس دن بلانے والا ایک سخت بے پہچانی بات کی طرف بلائے گا۔
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌ
نیچی آنکھیں کئے ہوئے قبروں سے نکلیں گے گویا وہ ٹیڑی ہیں پھیلی ہوئی۔
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ ؕ - یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ
بلانے والے کی طرف لپکتے ہوئے کافر کہیں گے یہ دن سخت ہے۔
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ
ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو ہمارے بندے کو جھوٹا بتایا اور بولے وہ مجنون ہے اور اُسے جھڑکا۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوں تو میرا بدلہ لے۔
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘
تو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دئیے زور کے بہتے پانی سے۔
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
اور زمین چشمے کرکے بہا دی تو دونوں پانی مل گئے اس مقدار پر جو مقدر تھی۔
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍ
اور ہم نے نوح کو سوار کیا تختوں اور کیلوں والی پر ۔
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا ۚ -جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ
کہ ہماری نگاہ کے روبرو بہتی اس کے صلہ میں جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا ۔
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے اسے نشانی چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میری دھمکیاں ۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے کے لیے آسان فرمادیا تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
عاد نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان ۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ
بیشک ہم نے اُن پر ایک سخت آندھی بھیجی ایسے دن میں جس کی نحوست ان پر ہمیشہ کے لیے رہی۔
تَنْزِعُ النَّاسَ ۙ - كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ
لوگوں کو یوں دے مارتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے ڈنڈ ہیں ۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
تو کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا ۔
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا ۔
فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ ۙ -اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ
تو بولے کیا ہم اپنے میں کے ایک آدمی کی تابعداری کریں جب تو ہم ضرور گمراہ اور دیوانے ہیں ۔
ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ
کیا ہم سب میں سے اس پر ذکراُتاراگیا بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا ہے ۔
سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ
بہت جلد کل جان جائیں گے کون تھا بڑا جھوٹا اترونا ۔
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘
ہم ناقہ بھیجنے والے ہیں ان کی جانچ کو تو اے صا لح تو راہ دیکھ اور صبر کر ۔
وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ ۚ -كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
اور اُنہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے ۔
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ
تو انہوں نے اپنے ساتھی کو پکارا تو اس نے لے کر اس کی کوچیں کاٹ دیں ۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ
بیشک ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی جبھی وہ ہوگئے جیسے گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۭ بِالنُّذُرِ
لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا ۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ ؕ -نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍ
بیشک ہم نے ان پر پتھراؤ بھیجا سوائے لو ط کے گھر والوں کے ہم نے اُنہیں پچھلے پہر بچالیا ۔
نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا ؕ -كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ
اپنے پاس کی نعمت فرماکر ہم یونہی صلہ دیتے ہیں اسے جو شکر کرے ۔
وَ لَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
اور بیشک اس نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تو انہوں نے ڈر کے فرمانوں میں شک کیا۔
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
انہوں نے اسے اس کے مہمانوں سے پھسلانا چاہا تو ہم نے انکی آنکھیں میٹ دیں فرمایا چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ۔
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
اور بیشک صبح تڑکے ان پر ٹھہرنے والا عذاب آیا ۔
فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ
تو چکھو میرا عذاب اور ڈر کے فرمان ۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠
اور بیشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
اور بیشک فرعون والوں کے پاس رسول آئے۔
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ
انہوں نے ہماری سب نشانیاں جھٹلائیں تو ہم نے ان پر گرفت کی جو ایک عزت والے اور عظیم قدرت والے کی شان تھی۔
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِ
کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہاری چُھٹی لکھی ہوئی ہے ۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے۔
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ
اب بھگائی جاتی ہے یہ جماعت اور پیٹھیں پھیر دیں گے۔
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ
بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی۔
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍﭥ
بیشک مجرم گمراہ اور دیوانے ہیں ۔
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ ؕ -ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ
جس دن آگ میں اپنے مونہوں پر گھسیٹے جائیں گے اور فرمایا جائے گا چکھو دوزخ کی آنچ۔
اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ
بیشک ہم نے ہر چیز ایک اندازہ سے پیدا فرمائی ۔
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ
اور ہمارا کام تو ایک بات کی بات ہے جیسے پلک مارنا۔
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور بیشک ہم نے تمہاری وضع کے ہلاک کردئیے تو ہے کوئی دھیان کرنے والا ۔
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ
اور انہوں نے جو کچھ کیا سب کتابوں میں ہے۔
وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ
اور ہر چھوٹی بڑی چیز لکھی ہوئی ہے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍ
بے شک پرہیزگار باغوں اور نہر میں ہیں ۔
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠
سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور ۔
الرحمن
Ar-Rahmaan • The Beneficent
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اَلرَّحْمٰنُ
رحمٰن نے۔
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَﭤ
اپنے محبوب کو قرآن سکھایا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ
انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا۔
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ
مَاکَانَ وَمَا یَکُوْن کا بیان اُنہیں سکھایا۔
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند حساب سے ہیں ۔
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں ۔
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَ
اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی۔
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ
کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو۔
وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔
وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِ
اور زمین رکھی مخلوق کے لیے۔
فِیْهَا فَاكِهَةٌ ﭪ--وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ
اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں ۔
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُ
اور بُھس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اے جن و انس!تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری۔
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ
اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لوکے سے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ
دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِ
اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے۔
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ
اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
یَخْرُ جُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُ
ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَــٴٰـتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ
اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ ٜ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍﭕ
زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے۔
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ
اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
یَسْــٴَـلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ -كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍ
اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اُسے ہر دن ایک کام ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِ
جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ؕ -لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ
اے جِنّ و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ ، جہاں نکل کر جاؤ گے اُسی کی سلطنت ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ﳔ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ
تم پر چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں تو پھر بدلہ نہ لے سکو گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا تو گلاب کے پھول سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُسْــٴَـلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّ
تو اس دن گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جن سے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِ
مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَﭥ
یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں ۔
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ
پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ
اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ
بہت سی ڈالوں والیاں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ
ان میں دو چشمے بہتے ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ
ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآىٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ ؕ -وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍ
ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا استر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ۙ -لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ
ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِنّ نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَ الْمَرْجَانُ
گویا وہ لعل اور مونگا ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ
نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
مُدْهَآ مَّتٰنِ
نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ
ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌ
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌ
ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ
حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ
ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ جِنّ نے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
مُتَّكِـٕیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ
تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠
بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا۔
الواقعة
Al-Waaqia • The Inevitable
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
جب ہولے گی وہ ہونے والی ۔
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌﭥ
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی ۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ۔
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا
تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے ۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًﭤ
اورتم تین قسم کے ہوجاؤ گے ۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِﭤ
تو د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَﳐ
اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے ۔
اُولٰٓىٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ
وہی مقرب بارگاہ ہیں ۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
چین کے باغوں میں ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ
اگلوں میں سے ایک گروہ۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ
اور پچھلوں میں سے تھوڑے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ
جڑاؤ تختوں پر ہوں گے ۔
مُّتَّكِـٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ
ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ ﳔ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ
کوزے اور آفتابے اور جام آنکھوں کے سامنے بہتی شراب کے ۔
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَ
اس سے نہ اُنہیں دردِ سر ہو نہ ہوش میں فرق آئے ۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ
اور میوے جو پسند کریں ۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ
اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں ۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌ
اور بڑی آنکھ والیاں حوریں ۔
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِ
جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی ۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
صلہ ان کے اعمال کا ۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًا
اس میں نہ سُنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری ۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِﭤ
اور د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ
بے کانٹے کی بیریوں میں ۔
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ
اور کیلے کے گچھوں میں ۔
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ
اور ہمیشہ کے سائے میں ۔
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍ
اور ہمیشہ جاری پانی میں ۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ
اور بہت سے میووں میں ۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍ
جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں ۔
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍﭤ
اور بلند بچھونوں میں ۔
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءً
بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اُٹھان اُٹھایا ۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا
تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں ۔
عُرُبًا اَتْرَابًا
اُنہیں پیار دِلاتیاں ایک عمر والیاں ۔
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ؕ ۠
د ہنی طرف والوں کے لیے ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ
اگلوں میں سے ایک گروہ۔
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَﭤ
اور پچھلوں میں سے ایک گروہ ۔
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِﭤ
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے ۔
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍ
جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں ۔
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ
اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں ۔
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ
جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَﭕ
بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے ۔
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِ
اور اس بڑے گناہ کی ہَٹ رکھتے تھے۔
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ﳔ اَىٕذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ
اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں اور مٹی ہو جائیں تو کیا ضرور ہم اُٹھائے جائیں گے ۔
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی۔
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَ
تم فرماؤ کہ بیشک سب اگلے اور پچھلے ۔
لَمَجْمُوْعُوْنَ ﳔ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
ضرور اکٹھے کئے جائیں گے ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر ۔
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ
پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو ۔
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ
ضرور تھوہڑ کے پیڑ میں سے کھاؤ گے۔
فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ
پھر اس سے پیٹ بھرو گے ۔
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِ
پھر اس پر کَھولتا پانی پیو گے۔
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِﭤ
پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اُونٹ پئیں ۔
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِﭤ
یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن ۔
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ
ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے ۔
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَﭤ
تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو ۔
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ
کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ۔
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں ۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں خبر نہیں ۔
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ
اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اُٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے ۔
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَﭤ
تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ۔
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ
ہم چاہیں تو اسے روندن کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ ۔
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ
کہ ہم پر چَٹّی پڑی ۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ
بلکہ ہم بے نصیب رہے۔
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَﭤ
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اُتارنے والے ۔
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ
ہم چاہیں تو اُسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے ۔
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَﭤ
تو بھلا بتاؤتو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِــٴُـوْنَ
کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے۔
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ
ہم نے اسے جہنم کی یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ ۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ ٝ
تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ
تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں ۔
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ
اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے ۔
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے ۔
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ
محفوظ نَوِشْتَہ میں ۔
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَﭤ
اسے نہ چھوئیں مگر باوضو ۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا ۔
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ
تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو ۔
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ
اور اپنا حصّہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو ۔
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ
پھر کیوں نہ ہو کہ جب جان گلے تک پہنچے۔
وَ اَنْتُمْ حِیْنَىٕذٍ تَنْظُرُوْنَ
اور تم اُس وقت دیکھ رہے ہو۔
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰـكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ
اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نہیں ۔
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ
تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں ۔
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
کہ اُسے لوٹا لاتے اگر تم سچّے ہو ۔
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے ۔
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ ﳔ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ
تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ ۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ
اور اگر د ہنی طرف والوں سے ہو۔
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِﭤ
تو اے محبوب تم پر سلام ہے د ہنی طرف والوں سے ۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ
اور اگر جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو ۔
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ
تو اس کی مہمانی کھولتا پانی۔
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ
اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا ۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ
یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے ۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو ۔
الحديد
Al-Hadid • The Iron
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ۚ -وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ۚ -یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ ۚ -وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اُسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت جِلاتا ہے اور مارتا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚ -وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
وہی اوّل وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے ۔
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ ؕ -یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُ جُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا ؕ -وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ ؕ -وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں پیدا کئے پھر عرش پر استوا ء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے جانتا ہے جو زمین کے اندر جا تا ہے اور جو اس سے باہر نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا اور وہ تمہارے ساتھ ہے تم کہیں ہو اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ۔
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ -وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
اسی کی ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت اور اللہ ہی کی طرف سب کاموں کی رجوع ۔
یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ ؕ -وَ هُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
رات کو دن کے حصّے میں لاتا ہے اور دن کو رات کے حصّے میں لاتا ہے اور وہ دلوں کی جانتا ہے۔
اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ -فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ اَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ
اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ میں کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا تو جو تم میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا اُن کے لیے بڑا ثواب ہے ۔
وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ ۚ -وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ حالانکہ یہ رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے ر ب پر ایمان لاؤ اور بیشک وہ تم سے پہلے ہی عہد لے چکا ہے اگر تمہیں یقین ہو ۔
هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ؕ -وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
وہی ہے کہ اپنے بندہ پر روشن آیتیں اُتارتا ہے کہ تمہیں اندھیریوں سے اُجالے کی طرف لے جائے اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا ۔
وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ -لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ ؕ -اُولٰٓىٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا ؕ -وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى ؕ -وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠
اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے تم میں برابر نہیں وہ جنہوں نے فتحِ مکہ سے قبل خرچ اور جہاد کیا وہ مرتبہ میں اُن سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد فتح کے خرچ اور جہاد کیا اور ان سب سے اللہ جنت کا وعدہ فرماچکا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔
مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌ
کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض تو وہ اس کے لیے دونے کرے اور اس کو عزت کا ثواب ہے۔
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ -ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
جس دن تم ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھو گے کہ اُن کا نور ان کے آگے اور ان کے دہنے دوڑتا ہے ان سے فرمایا جارہا ہے کہ آج تمہاری سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں تم اُن میں ہمیشہ رہو یہی بڑی کامیابی ہے ۔
یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ ۚ -قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ؕ -فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ ؕ -بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُﭤ
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمیں ایک نگاہ دیکھو ہم تمہارے نور سے کچھ حصہ لیں کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹو وہاں نور ڈھونڈو وہ لوٹیں گے جبھی ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہے اس کے اندر کی طرف رحمت اور اس کے باہر کی طرف عذاب ۔
یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ؕ -قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
منافق مسلمانوں کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں مگر تم نے تو اپنی جانیں فتنہ میں ڈالیں اور مسلمانوں کی برائی تکتے اور شک رکھتے اور جھوٹی طمع نے تمہیں فریب دیا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا اور تمہیں اللہ کے حکم پر اس بڑے فریبی نے مغرور رکھا ۔
فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ؕ -مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ؕ -هِیَ مَوْلٰىكُمْ ؕ -وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے اور نہ کھلے کافروں سے تمہارا ٹھکانا آگ ہے وہ تمہاری رفیق ہے اور کیا ہی بُرا انجام۔
اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۙ -وَ لَا یَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ ؕ -وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ اُن کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا اور ان جیسے نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی پھر ان پر مدت دراز ہوئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت فاسق ہیں۔
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ؕ -قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
جان لو کہ اللہ زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مرے پیچھے بے شک ہم نے تمہارے لیے نشانیاں بیان فرمادیں کہ تمہیں سمجھ ہو ۔
اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَ الْمُصَّدِّقٰتِ وَ اَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ
بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ان کے دُونے ہیں اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے ۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ﳓ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؕ -لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْ ؕ -وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠
اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی ہیں کامل سچے اور اَوروں پر گواہ اپنے رب کے یہاں ان کے لیے ان کا ثواب اور اُن کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں ۔
اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ وَّ زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ ؕ -كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا ؕ -وَ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ۙ -وَّ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٌ ؕ -وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ
جان لو کہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود اور آرائش اور تمہارا آپس میں بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا اس مینھ کی طرح جس کا اُگایاسبزہ کسانوں کو بھایا پھر سوکھا کہ تو اسے زرد دیکھے پھر روندن ہوگیا اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے بخشش اور اس کی رضا اور دنیا کا جینا تو نہیں مگر دھوکے کا مال ۔
سَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ۙ -اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ ؕ -ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ -وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ تیار ہوئی ہے ان کے لیے جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا ؕ -اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌﭕ
نہیں پہنچتی کوئی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں ہے قبل اس کے کہ ہم اُسے پیدا کریں بے شک یہ اللہ کو آسان ہے ۔
لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْ ؕ -وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ ﹰ
اس لیے کہ غم نہ کھاؤ اس پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ ہو اس پر جو تم کو دیا اور اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اترونا بڑائی مارنے والا ۔
الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ؕ -وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ
وہ جو آپ بخل کریں اور اَوروں سے بخل کو کہیں اور جو منہ پھیرے تو بے شک اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا ۔
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۚ -وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ ؕ -اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ۠
بے شک ہم نے اپنے رسولوں کوروشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور عدل کی ترازو اُتاری کہ لوگ انصاف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا اُتارا اس میں سخت آنچ اور لوگوں کے فائدے اور اس لیے کہ اللہ دیکھے اس کو جو بے دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے بے شک اللہ قوت والا غالب ہے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚ -وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
اور بے شک ہم نے ابراہیم اورنوح کو بھیجا اور اُن کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی تو ان میں کوئی راہ پر آیا اور ان میں بہتیرے فاسق ہیں ۔
ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّیْنَا بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ ﳔ وَ جَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّ رَحْمَةً ؕ - وَ رَهْبَانِیَّةَ-ﰳابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا ۚ -فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ ۚ -وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ
پھر ہم نے ان کے پیچھے اسی راہ پر اپنے اَور رسول بھیجے اور اُن کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور اسے انجیل عطا فرمائی اور اس کے پیرووں کے دل میں نرمی اور رحمت رکھی اور راہب بننا تو یہ بات انہوں نے دین میں اپنی طرف سے نکالی ہم نے ان پر مقرر نہ کی تھی ہاں یہ بدعت انہوں نے اللہ کی رضا چاہنے کو پیدا کی پھر اُسے نہ نباہا جیسا اس کے نباہنے کا حق تھا تو ان کے ایمان والوں کو ہم نے ان کا ثواب عطا کیا اور ان میں بہتیرے فاسق ہیں ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ؕ -وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا اور تمہارے لیے نور کردے گا جس میں چلو اور تمہیں بخش دیگا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
لِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ -وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ۠
یہ اس لیے کہ کتاب والے کافر جان جائیں کہ اللہ کے فضل پر ان کا کچھ قابو نہیں اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جسے چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔