Juz 23Wa Mali

Yaseen (28)Az-Zumar (31)

Juz 23

Wa Mali

وَمَآ لِىَ

يس

YaseenYaseen

28

وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا۔

29

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ

وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے۔

30

یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِۣ ۚ -مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ

اور کہا گیا کہ ہائے افسوس ان بندوں پر جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے ہیں ۔

31

اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَﭤ

کیا انہوں نے نہ دیکھا ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں ۔

32

وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠

اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر لائے جائیں گے۔

33

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۚۖ -اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ

اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں ۔

ۙ34

وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِ

اور ہم نے اس میں باغ بنائے کھجوروں اور انگو روں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے۔

35

لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ ۙ -وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ ؕ -اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ

کہ اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے۔

36

سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ

پاکی ہے اسے جس نے سب جوڑے بنائے ان چیزوں سے جنہیں زمین اگاتی ہے اور خود ان سے اور ان چیزوں سے جن کی انہیں خبر نہیں ۔

ۙ37

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۚۖ -نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ

اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کھینچ لیتے ہیں جبھی وہ اندھیرے میں ہیں ۔

38

وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ؕ -ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِﭤ

اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے یہ حکم ہے زبردست علم والے کا۔

39

وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ

اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ پھر ہوگیا جیسے کھجور کی پرانی ڈال۔

40

لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ؕ -وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ

سورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑلے اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے اور ہر ایک ایک گھیرے میں پیر رہا ہے۔

ۙ41

وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ

اور ان کے لیے ایک نشانی یہ ہے کہ انہیں ان کے بزرگوں کی پیٹھ میں ہم نے بھری کشتی میں سوار کیا۔

42

وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ

اور ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں ۔

ۙ43

وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَ

اور ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ وہ بچائے جائیں ۔

44

اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ

مگر ہماری طرف کی رحمت اور ایک وقت تک برتنے دینا۔

45

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ

اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ڈرو تم اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے اس امید پر کہ تم پر مہر ہو تو منہ پھیر لیتے ہیں ۔

46

وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ

اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو منہ ہی پھیر لیتے ہیں ۔

47

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ -قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ ﳓ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ

اور جب ان سے فرمایا جائے اللہ کے دئیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کے لیے کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتا تم تو نہیں مگر کھلی گمراہی میں ۔

48

وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ

اور کہتے ہیں کب آئے گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو۔

49

مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ

راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے۔

50

فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠

تو نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر پلٹ کرجائیں ۔

3
ع18
3/5
51

وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ

اور پھونکا جائے گا صورجبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے۔

52

قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَاﱃ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ

کہیں گے ہائے ہماری خرابی کس نے ہمیں سوتے سے جگادیا یہ ہے وہ جس کا رحمٰن نے وعدہ دیا تھا اور رسولوں نے حق فرمایا۔

53

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ

وہ تو نہ ہوگی مگر ایک چنگھاڑجبھی وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے۔

54

فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کئے کا۔

ۚ55

اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَ

بے شک جنت والے آج دل کے بہلاووں میں چین کرتے ہیں ۔

56

هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآىٕكِ مُتَّكِــٴُـوْنَ

وہ اور ان کی بیبیاں سایوں میں ہیں تختوں پر تکیہ لگائے۔

57

لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَﭕ

ان کے لیے اس میں میوہ ہے اور ان کے لیے ہے اس میں جو مانگیں ۔

58

سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ

ان پر سلام ہوگا مہربان رب کا فرمایا ہوا۔

59

وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ

اور آج الگ پھٹ جاؤ اے مجرمو۔

ۙ60

اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ ۚ -اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ

اے اولادِ آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔

61

وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْﳳ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ

اور میری بندگی کرنا یہ سیدھی راہ ہے۔

62

وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا ؕ -اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ

اور بے شک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکادیا تو کیا تمہیں عقل نہ تھی۔

63

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ

یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ تھا۔

64

اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ

آج اس میں جاؤ بدلہ اپنے کفر کا۔

65

اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ

آج ہم ان کے مونھوں پر مہر کردیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے کئے کی گواہی دیں گے۔

66

وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستے کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا۔

67

وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠

اور اگر ہم چاہتے تو ان کے گھر بیٹھے ان کی صورتیں بدل دیتے کہ نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے۔

4
ع17
4/5
68

وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ ؕ -اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ

اور جسے ہم بڑی عمر کا کریں اسے پیدائش میں الٹا پھیریں تو کیا وہ سمجھتے نہیں ۔

ۙ69

وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ ؕ -اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌ

اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن۔

70

لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ

کہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے۔

71

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کئے تو یہ ان کے مالک ہیں ۔

72

وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ

اور انہیں ان کے لیے نرم کردیا تو کسی پر سوار ہوتے ہیں اور کسی کو کھاتے ہیں ۔

73

وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ ؕ -اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ

اور ان کے لیے ان میں کئی طرح کے نفع اور پینے کی چیزیں ہیں تو کیا شکر نہ کریں گے۔

74

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ

اور انہوں نے اللہ کے سوا اور خدا ٹھہرالیے کہ شاید ان کی مدد ہو۔

75

لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ ۙ -وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ

وہ ان کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے۔

76

فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ ۘ -اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ

تو تم ان کی بات کا غم نہ کرو بے شک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں ۔

77

اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ

اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے پانی کی بوند سے بنایا جبھی وہ صریح جھگڑالو ہے۔

78

وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ ؕ -قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ

اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے اور اپنی پیدائش بھول گیا بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں ۔

ۙ79

قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ ؕ -وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُﰳ

تم فرماؤ انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا اور اسے ہر پیدائش کا علم ہے۔

80

الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ

جس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں سے ا ٓ گ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو۔

81

اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰى ۗ -وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ

اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا کیوں نہیں اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا۔

82

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے۔

83

فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠

تو پاکی ہے اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے۔

الصافات

As-SaaffaatThose drawn up in Ranks

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا

قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں ۔

ۙ2

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا

پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں ۔

ۙ3

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًا

پھر ان جماعتوں کی کہ قرآن پڑھیں ۔

4

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌﭤ

بے شک تمہارا معبود ضرور ایک ہے۔

5

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِﭤ

مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا۔

ۙ6

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ﹰالْكَوَاكِبِ

بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگار سے آراستہ کیا۔

ۚ7

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ

اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے۔

ۗۖ8

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ

عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے۔

ۙ9

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ

انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب۔

10

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

مگر جو ایک آدھ بار اچک لے چلا تو روشن انگارا اس کے پیچھے لگا۔

11

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ؕ -اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ

تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق (آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ) کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا۔

12

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪

بلکہ تمہیں اچنبا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں ۔

13

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪

اور سمجھائے نہیں سمجھتے۔

14

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں ۔

15

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌﭕ

اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو۔

ۙ16

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے۔

17

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَﭤ

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی۔

ۚ18

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَ

تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے۔

19

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ

تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے۔

20

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ

اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے۔

21

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠

یہ ہے وہ فیصلہ کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے۔

1
ع21
1/5
ۙ22

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ

ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے۔

23

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِٛ

اللہ کے سوا ان سب کو ہانکو رَاہِ دوزخ کی طرف۔

ۙ24

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـٴُـوْلُوْنَ

اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے۔

25

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ

تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے۔

26

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ

بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں ۔

27

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ

اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے۔

28

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ

بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے۔

ۚ29

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ

جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے۔

30

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ ۚ -بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ

اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے۔

31

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ ﳓ اِنَّا لَذَآىٕقُوْنَ

تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے۔

32

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے۔

33

فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ

تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔

34

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

ۙ35

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ ۙ -یَسْتَكْبِرُوْنَ

بے شک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچے کھینچتے تھے۔

36

وَ یَقُوْلُوْنَ اَىٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍﭤ

اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے۔

37

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ

بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی ۔

ۚ38

اِنَّكُمْ لَذَآىٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ

بے شک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے۔

ۙ39

وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کئے کا۔

40

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ

مگرجو اللہ کے چنے ہوئے بندے ہیں ۔

ۙ41

اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ

ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہے۔

ۙ42

فَوَاكِهُ ۚ -وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَ

میوے اور ان کی عزت ہوگی۔

ۙ43

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ

چین کے باغوں میں۔

44

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ

تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے۔

ۙ45

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ

ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا۔

46

بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَﭕ

سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت۔

47

لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ

نہ اس میں خُمار ہے اور نہ اس سے ان کا سر پھرے۔

ۙ48

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ

اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی۔ بڑی آنکھوں والیاں ۔

49

كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ

گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے۔

50

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ

تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے۔

ۙ51

قَالَ قَآىٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌ

ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہم نشین تھا۔

52

یَّقُوْلُ اَىٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ

مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو۔

53

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی۔

54

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ

کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے۔

55

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ

پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا۔

ۙ56

قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِ

کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے۔

57

وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ

اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا۔

ۙ58

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَ

تو کیا ہمیں مرنا نہیں ۔

59

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ

مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا۔

60

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ

بے شک یہی بڑی کامیابی ہے۔

61

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ

ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے۔

62

اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ

تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑ۔

63

اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ

بے شک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے۔

ۙ64

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ

بے شک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے۔

65

طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ

اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر۔

66

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَﭤ

پھر بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے۔

ۚ67

ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ

پھر بے شک ان کے لیےاس پر کھولتے پانی کی ملونی ہے۔

68

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ

پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے۔

ۙ69

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَ

بے شک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے۔

70

فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ

تو وہ انہیں کے نشانِ قدم پر دوڑے جاتے ہیں ۔

ۙ71

وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ

اور بے شک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے۔ا

72

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ

ور بے شک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے۔

ۙ73

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ

تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا۔

74

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠

مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے۔

2
ع53
2/5
ۖ75

وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘

اور بے شک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے۔

ۖ76

وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘

اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی۔

ۖ77

وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘

اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔

ۖ78

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

79

سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ

نوح پر سلام ہو جہان والوں میں ۔

80

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

بے شک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔

81

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

بے شک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے۔

82

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا۔

83

وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَﭥ

اور بے شک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے۔

84

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ

جب کہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر۔

ۚ85

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَ

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو۔

86

اَىٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَﭤ

کیا بہتان سے اللہ کے سوا اَور خدا چاہتے ہو۔

87

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

تو تمہارا کیا گمان ہے ربُّ العالمین پر۔

ۙ88

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ

پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا۔

89

فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ

پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں ۔

90

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ

تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے۔

ۚ91

فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ

پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے۔

92

مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ

تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے۔

93

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ

تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا۔

94

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ

تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے۔

ۙ95

قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ

فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو۔

96

وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو۔

97

قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ

بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو۔

98

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ

تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا۔

99

وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ

اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا۔

100

رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ

الٰہی مجھے لائق اولاد دے۔

101

فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ

تو ہم نے اسے خوش خبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی۔

102

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى ؕ -قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ

پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا کہ میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کیجئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے۔

ۚ103

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِ

تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ۔

ۙ104

وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُ

اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم۔

105

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا ۚ -اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

بیشک تو نے خواب سچ کردکھائی ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔

106

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ

بے شک یہ روشن جانچ تھی۔

107

وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے صدقہ میں دے کر اسے بچالیا۔

ۖ108

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

109

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ

سلام ہو ابراہیم پر۔

110

كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔

111

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

بے شک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں ۔

112

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ

اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں ۔

113

وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ ؕ -وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠

اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا۔

3
ع39
3/5
ۚ114

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ

اور بے شک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۔

ۚ115

وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ

اور انہیں اور ان کی قوم کوبڑی سختی سے نجات بخشی۔

ۚ116

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ

اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے۔

ۚ117

وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ

اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔

ۚ118

وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ

اور ان کو سیدھی راہ دکھائی۔

ۙ119

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ

اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔

120

سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ

سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر۔

121

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

بے شک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔

122

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

بے شک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں ۔

123

وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ

اور بے شک الیاس پیغمبروں سے ہے۔

124

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

ۙ125

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ

کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو۔

126

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ

جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا۔

ۙ127

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ

پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے۔

128

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ

مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے۔

ۙ129

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی۔

130

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ

سلام ہو الیاس پر۔

131

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

بے شک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔

132

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

بے شک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے۔

133

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ

اور بے شک لوط پیغمبروں میں ہے۔

ۙ134

اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ

جب کہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔

135

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ

مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی۔

136

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ

پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا۔

ۙ137

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ

او ربے شک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو۔

138

وَ بِالَّیْلِ ؕ -اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠

اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔

4
ع25
4/5
139

وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ

اور بے شک یونس پیغمبروں سے ہے۔

ۙ140

اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ

جب کہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا۔

ۚ141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ

تو قرعہ ڈالا تو دھکیلے ہوؤں میں ہوا۔

142

فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ

پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا۔

ۙ143

فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ

تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۔

144

لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ۚ ٜ

ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے۔

ۚ145

فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌ

پھر ہم نے اسے میدان پر ڈال دیا اور وہ بیمار تھا۔

ۚ146

وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍ

اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا۔

ۚ147

وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ

اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ۔

148

فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍﭤ

تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا۔

ۙ149

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَ

تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے۔

150

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىٕكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ

یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے۔

ۙ151

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَ

سنتے ہو بے شک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں ۔

152

وَلَدَ اللّٰهُ ۙ -وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ

کہ اللہ کی اولاد ہے اور بے شک ضروروہ جھوٹے ہیں ۔

153

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَﭤ

کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر۔

154

مَا لَكُمْ- كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ

تمہیں کیا ہے کیسا حکم لگاتے ہو۔

ۚ155

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ

تو کیا دھیان نہیں کرتے۔

ۙ156

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌ

یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے۔

157

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ

تو اپنی کتاب لاؤ اگر سچے ہو۔

ۙ158

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ؕ -وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ

اور اس میں اور جنّوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بے شک جنّوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے۔

ۙ159

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ

پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں ۔

160

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

ۙ161

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ

تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ۔

ۙ162

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَ

تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں ۔

163

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ

مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے۔

ۙ164

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ

اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے۔

ۚ165

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ

اور بے شک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں ۔

166

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ

اور بے شک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں ۔

ۙ167

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَ

اور بے شک وہ کہتے تھے ۔

ۙ168

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ

اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی۔

169

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ

تو ضرور ہم اللہ کے چُنے بندے ہوتے۔

170

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ

تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے۔

ۖ171

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ

اور بے شک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے۔

172

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪

کہ بے شک انہیں کی مدد ہوگی۔

173

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ

اور بے شک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا۔

ۙ174

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ

تو ایک وقت تک تم ان سے منہ پھیر لو۔

175

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ

اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے ۔

176

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ۔

177

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ

پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بُری صبح ہوگی۔

ۙ178

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ

اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو۔

179

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ

اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے۔

ۚ180

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ

پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے۔

ۚ181

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَ

اور سلام ہے پیغمبروں پر ۔

182

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠

اور سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ہے۔

ص

SaadThe letter Saad

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِﭤ

اس نامور قرآن کی قسم۔

2

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ

بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں ۔

3

كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ

ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا۔

4

وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ٘-وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌﭕ

اور انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا۔

5

اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۚۖ -اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ

کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا بے شک یہ عجیب بات ہے۔

ۚ6

وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ ۚۖ -اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُ

اور ان میں کے سردار چلے کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بے شک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے۔

7

مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ ۚۖ -اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌﭕ

یہ تو ہم نے سب سے پچھلے دین نصرانیت میں بھی نہ سنی یہ تو نری نئی گڑھت ہے۔

8

ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا ؕ -بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ ۚ -بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِﭤ

کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے۔

ۚ9

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِ

کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا۔

10

اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا- فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ

کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں ۔

11

جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ

یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا۔

ۙ12

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِ

ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والا فرعون۔

13

وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ ؕ -اُولٰٓىٕكَ الْاَحْزَابُ

اور ثمود اور لوط کی قوم اور بَن والے یہ ہیں وہ گروہ۔

14

اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠

ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا ۔

1
ع14
1/5
15

وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ

اور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی جسے کوئی پھیر نہیں سکتا۔

16

وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ

اور بولے اے ہمارے رب ہمارا حصہ ہمیں جلد دے دے حساب کے دن سے پہلے۔

17

اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ ۚ -اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ

تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داود نعمتوں والے کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رُجوع کرنے والا ہے۔

ۙ18

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ

بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادئیے کہ تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتے۔

19

وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً ؕ -كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ

اور پرندے جمع کئے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے۔

20

وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیااور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیا۔

ۙ21

وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ ۘ -اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ

اور کیا تمہیں اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئے۔

22

اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ ۚ -خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ

جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا انہوں نے عرض کی ڈرئیے نہیں ہم دو فریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو ہم میں سچا فیصلہ فرمادیجئے اور خلافِ حق نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتائیے۔

23

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ- لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ- فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ

بے شک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے۔

24

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ ؕ -وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ ؕ -وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩

داؤد نے فرمایا بے شک یہ تجھ پر زیادتی کرتا ہے کہ تیری دُنبی اپنی دُنبیوں میں ملانے کو مانگتا ہے اور بے شک اکثر ساجھے والے ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور وہ بہت تھوڑے ہیں اب داؤد سمجھا کہ ہم نے یہ اس کی جانچ کی تھی تو اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر پڑا اور رجوع لایا۔

25

فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ ؕ -وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ

تو ہم نے اسے یہ معاف فرمادیا اور بے شک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔

26

یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِـعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ؕ -اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠

اے داؤد بے شک ہم نے تجھے زمین میں نائب کیا تو لوگوں میں سچا حکم کر اور خواہش کے پیچھے نہ جانا کہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکادے گی بے شک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ حساب کے دن کو بھول بیٹھے۔

2
ع12
2/5
27

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا ؕ -ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۚ -فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِﭤ

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے یہ کافروں کا گمان ہے تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے۔

28

اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ

کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان جیسا کردیں جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو شریر بے حکموں کے برابر ٹھہرادیں ۔

29

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ

یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقل مند نصیحت مانیں ۔

30

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ ؕ -نِعْمَ الْعَبْدُ ؕ -اِنَّهٗۤ اَوَّابٌﭤ

اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا۔

ۙ31

اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُ

جبکہ اس پر پیش کئے گئے تیسرے پہر کو کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سُم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائیے تو ہوا ہوجائیں ۔

32

فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ ۚ -حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِﭨ

تو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے۔

33

رُدُّوْهَا عَلَیَّ ؕ -فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ

پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔

34

وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ

اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا اور اسکے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیا پھر رُجوع لایا۔

35

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ ۚ -اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ

عرض کی اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو بیشک تو ہی ہے بڑی دَین والا۔

ۙ36

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَ

تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتا۔

ۙ37

وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍ

اور دِیو بس میں کردئیے ہر معمار اور غوطہ خور۔

38

وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ

اور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے۔

39

هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ

یہ ہماری عطا ہے اب تو چاہے تو احسان کر یا روک رکھ تجھ پر کچھ حساب نہیں ۔

40

وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠

اور بے شک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔

3
ع14
3/5
41

وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ ۘ -اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍﭤ

اور یاد کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا لگادی۔

42

اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ ۚ -هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ

ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو۔

43

وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ

اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادئیے اپنی رحمت کرنے اور عقل مندوں کی نصیحت کو۔

44

وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ ؕ -اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا ؕ -نِعْمَ الْعَبْدُ ؕ -اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ

اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار د ے اور قسم نہ توڑ بے شک ہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ بے شک وہ بہت رجوع لانے والا ہے۔

45

وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ

اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو ۔

ۚ46

اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ

بے شک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے۔

47

وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِﭤ

اور بے شک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں ۔

48

وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ ؕ -وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِﭤ

اور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل کو اورسب اچھے ہیں ۔

ۙ49

هٰذَا ذِكْرٌ ؕ -وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ

یہ نصیحت ہے اور بے شک پرہیزگاروں کا ٹھکانا بھلا۔

ۚ50

جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُ

بسنے کے باغ ان کے لیے سب دروازے کھلے ہوئے۔

51

مُتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ

ان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں ۔

52

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ

اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اَور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں ایک عمر کی۔

53

هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِٝ

یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن۔

54

اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍﭕ

بے شک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا۔

ۙ55

هٰذَا ؕ -وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ

ان کو تو یہ ہے اور بے شک سرکشوں کا بُرا ٹھکانا۔

56

جَهَنَّمَ ۚ -یَصْلَوْنَهَا ۚ -فَبِئْسَ الْمِهَادُ

جہنم کہ اس میں جائیں گے تو کیا ہی بُرا بچھونا۔

ۙ57

هٰذَا ۙ -فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌ

ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ۔

58

وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌﭤ

اور اسی شکل کے اور جوڑے۔

59

هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۚ -لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ ؕ -اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ

ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں ۔

60

قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ- لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ ؕ -اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا ۚ -فَبِئْسَ الْقَرَارُ

تابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملو یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے تو کیا ہی برا ٹھکانا۔

61

قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ

وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دونا عذاب بڑھا۔

62

وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِﭤ

اور بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مَردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں بُرا سمجھتے تھے۔

63

اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ

کیا ہم نے انہیں ہنسی بنالیا یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئیں ۔

64

اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠

بے شک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑا۔

4
ع24
4/5
ۚ65

قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ ﳓ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

تم فرماؤ میں ڈر سنانے والا ہی ہوں اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب ۔

66

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ

مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے صاحب ِعزت بڑا بخشنے والا۔

ۙ67

قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ

تم فرماؤ وہ بڑی خبر ہے ۔

68

اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ

تم اس سے غفلت میں ہو ۔

69

مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ

مجھے عالَمِ بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے۔

70

اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ

مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا۔

71

اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ

جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گا۔

72

فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ

پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں تو تم اس کے لیے سجدے میں گرنا ۔

ۙ73

فَسَجَدَ الْمَلٰٓىٕكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَ

تو سب فرشتو ں نے سجدہ کیا ایک ایک نے کہ کوئی باقی نہ رہا۔

74

اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ ؕ -اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ

مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں ۔

75

قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ ؕ -اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ

فرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کے لیے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایاکیا تجھے غرور آگیا یا تو تھا ہی مغروروں میں ۔

76

قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ ؕ -خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ

بولا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا ۔

77

قَالَ فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌﭕ

فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا گیا۔

78

وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ

اور بے شک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک۔

79

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ

بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ وہ اٹھائے جائیں ۔

ۙ80

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ

فرمایا تو تُو مہلت والوں میں ہے۔

81

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ

اس جانے ہوئے وقت کے دن تک۔

ۙ82

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ

بولا توتیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔

83

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ

مگر جو ان میں تیرے چُنے ہوئے بندے ہیں ۔

ۚ84

قَالَ فَالْحَقُّ٘-وَ الْحَقَّ اَقُوْلُ

فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں ۔

85

لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ

بے شک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے اور ان میں سے جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے۔

86

قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ

تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں میں نہیں ۔

87

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ

وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے۔

88

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠

اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے۔

الزمر

Az-ZumarThe Groups

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ

کتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے۔

2

اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَﭤ

بے شک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو پوجو نرے اس کے بندے ہوکر۔

3

اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ ؕ -وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ ۘ -مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى ؕ -اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ۬ ؕ -اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ

ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور والی بنالیے کہتے ہیں ہم تو انہیں صرف اتنی بات کے لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے پاس نزدیک کردیں اللہ ان میں فیصلہ کردے گا اس بات کا جس میں اختلاف کررہے ہیں بے شک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو۔

4

لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ ۙ -سُبْحٰنَهٗ ؕ -هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

اللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا پاکی ہے اسے وہی ہے ایک اللہ سب پر غالب۔

5

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ -یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ ؕ -كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ؕ -اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ

اس نے آسمان اور زمین حق بنائے رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے چاند اورسورج کو کام میں لگایا ہر ایک ایک ٹھہرائی میعاد کے لیے چلتا ہے سنتا ہے وہی صاحب ِعزت بخشنے والا ہے۔

6

خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ ؕ -یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ -ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ؕ -لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ -فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ

اس نے تمہیں ایک جان سے بنایا پھر اسی سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور تمہارے لیے چوپایوں سے آٹھ جوڑے اتارے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک طرح کے بعد اور طرح تین اندھیریوں میں یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں پھر کہاں پھیرے جاتے ہو۔

7

اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ- وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۚ -وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ ؕ -وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ؕ -ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ؕ -اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ

اگر تم ناشکری کرو تو بے شک اللہ بے نیاز ہے تم سے اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے بے شک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔

8

وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ؕ -قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا ﳓ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ

اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہونچتی ہے اپنے رب کو پکارتا ہے اسی طرف جھکا ہوا پھر جب اللہ نے اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دی تو بھول جاتا ہے جس لیے پہلے پکارا تھا اور اللہ کے لیے برابر والے ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ اس کی راہ سے بہکادے تم فرماؤ تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ برت لے بے شک تو دوزخیوں میں ہے۔

9

اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ ؕ -قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ ؕ -اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠

کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجود میں اور قیام میں آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان نصیحت تو وہی مانتے ہیں جو عقل والے ہیں ۔

1
ع9
1/8
10

قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ؕ -لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ ؕ -وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ ؕ -اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ

تم فرماؤ اے میرے بندوجو ایمان لائے اپنے رب سے ڈرو جنہوں نے بھلائی کی ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے اور اللہ کی زمین وسیع ہے صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی۔

ۙ11

قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَ

تم فرماؤ مجھے حکم ہے کہ اللہ کو پوجوں نرا اس کا بندہ ہوکر۔

12

وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ

اور مجھے حکم ہے کہ میں سب سے پہلے گردن رکھوں ۔

13

قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ

تم فرماؤ بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے بھی اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔

ۙ14

قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْ

تم فرماؤ میں اللہ ہی کو پوجتا ہوں نرا اس کا بندہ ہوکر۔

15

فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ ؕ -قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ ؕ -اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ

تو تم اس کے سوا جسے چاہو پوجو تم فرماؤ پوری ہار انھیں جو اپنی جان اور اپنے گھر والے قیامت کے دن ہار بیٹھے ہاں ہاں یہی کھلی ہار ہے۔

16

لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ؕ -ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ ؕ -یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ

ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں کو اے میرے بندو تم مجھ سے ڈرو۔

ۙ17

وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى ۚ -فَبَشِّرْ عِبَادِ

اور وہ جو بتوں کی پوجا سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے انھیں کے لیے خوشخبری ہے تو خوشی سناؤ میرے ان بندوں کو۔

18

الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ ؕ -اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ

جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہے۔

ۚ19

اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ ؕ -اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِ

تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی نجات والوں کے برابر ہوجائے گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچالو گے۔

20

لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌ ۙ -تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ۬ ؕ -وَعْدَ اللّٰهِ ؕ -لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ

لیکن جو اپنے رب سے ڈرے ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ان کے نیچے نہریں بہیں اللہ کا وعدہ اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا۔

21

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِ جُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا ؕ -اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زمین میں چشمے بنائے پھر اس سے کھیتی نکالتا ہے کئی رنگت کی پھر سوکھ جاتی ہے تو تُو دیکھے کہ وہ پیلی پڑ گئی پھر اسے ریزہ ریزہ کردیتا ہے بے شک اس میں دھیان کی بات ہے عقل مندوں کو۔

2
ع12
2/8
22

اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ ؕ -فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ ؕ -اُولٰٓىٕكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ

تو کیا وہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے اس جیسا ہوجائے گا جو سنگ دل ہے تو خرابی ہے ان کی جن کے دل یادِ خدا کی طرف سے سخت ہوگئے ہیں وہ کھلی گمراہی میں ہیں ۔

23

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ۚ -ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ ؕ -ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ ؕ -وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ

اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یادِ خدا کی طرف رغبت میں یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اسے جسے چاہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔

24

اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ ؕ -وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ

تو کیا وہ جو قیامت کے دن بُرے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرے کے سوا نجات والے کی طرح ہوجائے گا اور ظالموں سے فرمایا جائے گا اپنا کمایا چکھو ۔

25

كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ

ان سے اگلوں نے جھٹلایا تو انھیں عذاب آیا جہاں سے انھیں خبر نہ تھی۔

26

فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا ۚ -وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ -لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ

اور اللہ نے انھیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مز ہ چکھایا اور بے شک آخرت کا عذاب سب سے بڑا کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔

ۚ27

وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ

اور بے شک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی کہاوت بیان فرمائی کہ کسی طرح انہیں دھیان ہو۔

28

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ

عربی زبان کا قرآن جس میں اصلاً کجی نہیں کہ کہیں وہ ڈریں ۔

29

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ -هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا ؕ -اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ۚ -بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ

اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے سب خوبیاں اللہ کو بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے۔

30

اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘

بے شک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے۔

31

ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠

پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے۔