Juz 19Wa Qalallazina

Al-Furqaan (21)An-Naml (55)

Juz 19

Wa Qalallazina

وَقَالَ ٱلَّذِينَ

الفرقان

Al-FurqaanThe Criterion

21

وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓىٕكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا ؕ -لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا كَبِیْرًا

اور بولے وہ لوگ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے ہم پر فرشتے کیوں نہ اُتارے یا ہم اپنے رب کو دیکھتے بیشک اپنے جی میں بہت ہی اُونچی کھینچی اور بڑی سرکشی پر آئے۔

22

یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓىٕكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَىٕذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ وَ یَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا

جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے وہ دن مجرموں کی کوئی خوشی کا نہ ہوگا اور کہیں گے الٰہی ہم میں ان میں کوئی آڑ کردے رُکی ہوئی۔

23

وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا

اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ہم نے قصد فرماکر انہیں باریک باریک غبار کے بکھرے ہوئے ذرّے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں ۔

24

اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَىٕذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا

جنت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ۔

25

وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىٕكَةُ تَنْزِیْلًا

اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادلوں سے اور فرشتے اُتارے جائیں گے پوری طرح۔

26

اَلْمُلْكُ یَوْمَىٕذِ ﹰالْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ ؕ -وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا

اس دن سچی بادشاہی رحمٰن کی ہے اور وہ دن کافروں پر سخت ہے۔

27

وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا

اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی۔

28

یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا

وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا۔

29

لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ ؕ -وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا

بیشک اس نے مجھے بہکا دیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے اور شیطان آدمی کو بے مدد چھوڑ دیتا ہے۔

30

وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا

اور رسول نے عرض کی کہ اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑنے کے قابل ٹھہرالیا۔

31

وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ ؕ -وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن بنادیئے تھے مجرم لوگ اور تمہارا رب کافی ہے ہدایت کرنے اور مدد دینے کو۔

32

وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً ۚۛ -كَذٰلِكَ ۚۛ -لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنٰهُ تَرْتِیْلًا

اور کافر بولے قرآن ان پر ایک ساتھ کیوں نہ اتار دیا ہم نے یونہی بتدریج اسے اُ تارا ہے کہ اس سے تمہارا دل مضبوط کریں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا۔

33

وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاﭤ

اور وہ کوئی کہاوت تمہارے پاس نہ لائیں گے مگر ہم حق اور اس سے بہتر بیان لے آئیں گے۔

34

اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ ۙ -اُولٰٓىٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠

وہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل ان کا ٹھکانا سب سے بُرا اور وہ سب سے گمراہ۔

3
ع14
3/6
35

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاﭕ

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اس کے بھائی ہارون کو وزیر کیا۔

36

فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا ؕ -فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاﭤ

تو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں پھر ہم نے انہیں تباہ کرکے ہلاک کردیا۔

ۚۖ37

وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً ؕ -وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا

اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انہیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

38

وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا

اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں کو اور ان کے بیچ میں بہت سی سنگتیں ۔

39

وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ٘-وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا

اور ہم نے سب سے مثالیں بیان فرمائیں اور سب کو تباہ کرکے مٹادیا۔

40

وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ؕ -اَفَلَمْ یَكُوْنُوْا یَرَوْنَهَا ۚ -بَلْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ نُشُوْرًا

اور ضرور یہ ہو آئے ہیں اس بستی پر جس پر برا برساؤ برسا تھا تو کیا یہ اسے دیکھتے نہ تھے بلکہ انہیں جی اٹھنے کی امید تھی ہی نہیں ۔

41

وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ -اَهٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا

اور جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا کیا یہ ہیں جن کو اللہ نے رسول بناکر بھیجا۔

42

اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا ؕ -وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا

قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے خداؤں سے بہکادیں اگر ہم ان پر صبر نہ کرتے اور اب جانا چاہتے ہیں جس دن عذاب دیکھیں گے کہ کون گمراہ تھا۔

ۙ43

اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ ؕ -اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًا

کیا تم نے اسے دیکھا جس نے اپنے جی کی خواہش کو اپنا خدا بنالیا تو کیا تم اس کی نگہبانی کا ذمہ لو گے۔

44

اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ ؕ -اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠

یا یہ سمجھتے ہو کہ ان میں بہت کچھ سنتے یا سمجھتے ہیں وہ تو نہیں مگر جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ۔

4
ع10
4/6
ۙ45

اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ -وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا ۚ -ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًا

اے محبوب کیا تم نے اپنے رب کو نہ دیکھا کہ کیسا پھیلا یاسایہ اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا کردیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل کیا۔

46

ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا

پھر ہم نے آہستہ آہستہ اسے اپنی طرف سمیٹا۔

47

وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا

اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ کیا اور نیند کو آرام اور دن بنایا اُٹھنے کے لیے۔

ۙ48

وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ ۚ -وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًا

اور وہی ہے جس نے ہوائیں بھیجیں اپنی رحمت کے آگے مژدہ سناتی ہوئی اور ہم نے آسمان سے پانی اُتارا پاک کرنے والا۔

49

لِّنُحْیِﰯ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا

تاکہ ہم ا س سے زندہ کریں کسی مُردہ شہر کو اور اسے پلائیں اپنے بنائے ہوئے بہت سے چوپائے اور آدمیوں کو۔

50

وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا ﳲ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا

اور بیشک ہم نے ان میں پانی کے پھیرے رکھے کہ وہ دھیان کریں تو بہت لوگوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا۔

ۖ51

وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘

اور ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیجتے۔

52

فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا

تو کافروں کا کہا نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد۔

53

وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ ۚ -وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا

اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے رواں کیے دو سمندر یہ میٹھا ہے نہایت شیریں اور یہ کھاری ہے نہایت تلخ اور ان کے بیچ میں پردہ رکھا اور روکی ہوئی آڑ۔

54

وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا ؕ -وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا

اور وہی ہے جس نے پانی سے بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی اور تمہارا رب قدرت والا ہے۔

55

وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْ ؕ -وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا

اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے۔

56

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا

اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر خوشی اور ڈر سناتا۔

57

قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا

تم فرماؤ میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر جو چاہے کہ اپنے رب کی طرف راہ لے۔

58

وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ ؕ -وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَاﰳ ﮊ

اور بھروسہ کرو اس زندہ پر جو کبھی نہ مرے گا اور اسے سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور وہی کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں پر خبردار۔

59

الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ ۚۛ -اَلرَّحْمٰنُ فَسْــٴَـلْ بِهٖ خَبِیْرًا

جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے وہ بڑی مِہر والا تو کسی جاننے والے سے اس کی تعریف پوچھ۔

60

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ ۗ -اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩

اور جب ان سے کہا جائے رحمٰن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمٰن کیا ہے کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو اور اس حکم نے انہیں اور بدکنا بڑھایا۔

5
ع16
5/6
61

تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا

بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں بُرْج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند۔

62

وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی اس کیلئے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے۔

63

وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا

اور رحمٰن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام۔

64

وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا

اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں ۔

ۗۖ65

وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ﳓ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ہم سے پھیر دے جہنم کا عذاب بیشک اس کا عذاب گلے کا غُل ہے۔

66

اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا

بیشک وہ بہت ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے۔

67

وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا

اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں ۔

ۙ68

وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ ۚ -وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًا

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا۔

ۗۖ69

یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًا

بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا۔

70

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ ؕ -وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا

مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

71

وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا

اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی۔

72

وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ ۙ -وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا

اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بیہودہ پر گزرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں ۔

73

وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا

اور وہ کہ جب کہ انہیں ان کے رب کی آیتیں یاد دلائی جائیں تو ان پر بہرے اندھے ہوکر نہیں گرتے۔

74

وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا

اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دے ہماری بیبیوں اورہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔

ۙ75

اُولٰٓىٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًا

ان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی۔

76

خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ -حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا

ہمیشہ اس میں رہیں گے کیا ہی اچھی ٹھہرنے اور بسنے کی جگہ۔

77

قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ ۚ -فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ٛ

تم فرماؤ تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا۔

الشعراء

Ash-Shu'araaThe Poets

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

طٰسٓمّٓ

2

تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی۔

3

لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ

کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے۔

4

اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ

اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں ۔

5

وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ

اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔

6

فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ

تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی۔

7

اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ

کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اُگائے۔

8

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ۔

9

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے۔

1
ع9
1/11
ۙ10

وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا۔

11

قَوْمَ فِرْعَوْنَ ؕ -اَلَا یَتَّقُوْنَ

جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے۔

12

قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِﭤ

عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔

13

وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ

اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول کر۔

ۚ14

وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ

اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے قتل کر دیں ۔

15

قَالَ كَلَّا ۚ -فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ

فرمایا یوں نہیں تم دونوں میری آیتیں لے کر جاؤ ہم تمھارے ساتھ سنتے ہیں ۔

ۙ16

فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اس کے رسول ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا۔

17

اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ

کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے۔

ۙ18

قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَ

بو لا کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے۔

19

وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ

اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے۔

20

قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَﭤ

موسیٰ نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی۔

21

فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ

تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کہ تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا۔

22

وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ

اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غلام بناکر رکھے بنی اسرائیل۔

23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے۔

24

قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا ؕ -اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ

موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو۔

25

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ

اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں ۔

26

قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ

موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا۔

27

قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ

بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے۔

28

قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا ؕ -اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ

موسیٰ نے فرمایا رب پورب اور پچھم کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو۔

29

قَالَ لَىٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ

بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔

ۚ30

قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍ

فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں ۔

31

قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ

کہا تو لاؤ اگر سچے ہو۔

32

فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌﭕ

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا۔

33

وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠

اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا۔

2
ع24
2/11
ۙ34

قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌ

بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں ۔

35

یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ ﳓ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ

چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے تب تمہارا کیا مشورہ ہے۔

36

قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ

وہ بولے انھیں اوران کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔

37

یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ

کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو۔

ۙ38

فَجُمِـعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ

تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدہ پر۔

ۙ39

وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَ

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے۔

40

لَعَلَّنَا نَتَّبِـعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ

شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں ۔

41

فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ

پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے۔

42

قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ

بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے۔

43

قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ

موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے۔

44

فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ

تو انھوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے۔

45

فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَﭕ

تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا۔

ۙ46

فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَ

اب سجدہ میں گرے جادوگر۔

ۙ47

قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے۔

48

رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ

جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔

ۚ49

قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ ۚ -اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۚ -فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۬ ؕ -لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ

فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جانا چاہتے ہو مجھے قسم ہے بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا۔

ۚ50

قَالُوْا لَا ضَیْرَ٘-اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ

وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں ۔

51

اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَ ؕ ۠

ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے۔

3
ع18
3/11
52

وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ

اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے۔

ۚ53

فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ

اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۔

ۙ54

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَ

کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں ۔

ۙ55

وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآىٕظُوْنَ

اور بیشک وہ ہم سب کا دل جلاتے ہیں ۔

56

وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَﭤ

اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں ۔

ۙ57

فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ

تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں ۔

ۙ58

وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍ

اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے۔

59

كَذٰلِكَ ؕ -وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ

ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو۔

60

فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ

تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے۔

ۚ61

فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَ

پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا۔

62

قَالَ كَلَّا ۚ -اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ

موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے۔

ۚ63

فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ؕ -فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِ

تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ۔

ۚ64

وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَ

اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو۔

ۚ65

وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ

اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو۔

66

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَﭤ

پھر دوسروں کو ڈبو دیا۔

67

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

68

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔

4
ع17
4/11
69

وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَﭥ

اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی۔

70

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو۔

71

قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ

بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں ۔

ۙ72

قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ

فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو۔

73

اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ

یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں ۔

74

قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ

بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا۔

ۙ75

قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ

فرمایا تو کیا دیکھتے ہو جنہیں پوج رہے ہو۔

ۖ76

اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ ٘

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا۔

ۙ77

فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ

بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگارِ عالم۔

ۙ78

الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِ

وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا۔

ۙ79

وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِ

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔

80

وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ

اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔

ۙ81

وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِ

اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا۔

82

وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓــٴَـتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِﭤ

اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا۔

ۙ83

رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ

اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قربِ خاص کے سزاوار ہیں ۔

ۙ84

وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ

اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں ۔

ۙ85

وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِ

اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں ۔

ۙ86

وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَ

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ ہے۔

ۙ87

وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ

اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے۔

ۙ88

یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ

جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے۔

89

اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍﭤ

مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۔

ۙ90

وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ

اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے۔

ۙ91

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَ

اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے۔

ۙ92

وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ

اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے۔

93

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ؕ -هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَﭤ

اللہ کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے۔

ۙ94

فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَ

تو اوندھا دئیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ۔

95

وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَﭤ

اور ابلیس کے لشکر سارے۔

ۙ96

قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَ

کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑتے ہوں گے۔

ۙ97

تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ

خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے۔

98

اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

جب کہ تمہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے۔

99

وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ

اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے۔

ۙ100

فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَ

تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں ۔

101

وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ

اور نہ کوئی غم خوار دوست۔

102

فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ

تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوتے۔

103

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے۔

104

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔

5
ع36
5/11
105

كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ

نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔

ۚ106

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

ۙ107

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں ۔

ۚ108

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

ۚ109

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ -اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

110

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِﭤ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

111

قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَﭤ

بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ئے ہیں ۔

ۚ112

قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ

فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں ۔

ۚ113

اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَ

ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو۔

ۚ114

وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَ

اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں ۔

115

اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌﭤ

میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا۔

116

قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَﭤ

بولے اے نوح اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سَنگسار کیے جاؤ گے۔

117

قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِﭕٜ

عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔

118

فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ

تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے۔

ۚ119

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ

تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں ۔

120

ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَﭤ

پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا۔

121

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

122

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

6
ع18
6/11
123

كَذَّبَتْ عَادُ اﰳلْمُرْسَلِیْنَﭕ

عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔

ۚ124

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

ۙ125

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

ۚ126

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

127

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ -اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب۔

ۙ128

اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ

کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو۔

ۚ129

وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَ

اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے۔

ۚ130

وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ

اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو۔

ۚ131

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

ۚ132

وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ

اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں ۔

ۚۙ133

اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَ

تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں ۔

ۚ134

وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ

اور باغوں اور چشموں سے۔

135

اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍﭤ

بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا۔

ۙ136

قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَ

بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو۔

ۙ137

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَ

یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی رِیت۔

ۚ138

وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ

اور ہمیں عذاب ہونا نہیں ۔

139

فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ ؕ -اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

140

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

7
ع18
7/11
141

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَﭕ

ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔

ۚ142

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔

ۙ143

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

ۚ144

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

145

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ -اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

ۙ146

اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَ

کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دئیے جاؤ گے۔

ۙ147

فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ

باغوں اور چشموں ۔

ۚ148

وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌ

اور کھیتوں اورکھجوروںمیں جن کا شگوفہ نرم نازک۔

ۚ149

وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَ

اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے۔

ۚ150

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

ۙ151

وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَ

اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۔

152

الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ

وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے۔

ۚ153

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ

بولے تم پر تو جادو ہوا ہے۔

154

مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ -فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ

تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو۔

ۚ155

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ

فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معیّن دن تمہاری باری۔

156

وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ

اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا۔

ۙ157

فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَ

اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچتاتے رہ گئے۔

158

فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ؕ -اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

159

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

8
ع19
8/11
160

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ-ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ

لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔

ۚ161

اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔

ۙ162

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔

ۚ163

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

164

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ -اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

ۙ165

اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ

کیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔

166

وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ ؕ -بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ

اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جورُوئیں بنائیں بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو۔

167

قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ

بولے اے لوط اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دئیے جاؤ گے۔

168

قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ

فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں ۔

169

رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ

اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا۔

ۙ170

فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ

تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔

ۚ171

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔

ۚ172

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ

پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔

173

وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا ۚ -فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ

اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی بُرا برساؤ تھا ڈرائے گیوں کا۔

174

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

175

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔

9
ع16
9/11
176

كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَﭕ

بَن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔

ۚ177

اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ

جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔

ۙ178

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں۔

ۚ179

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ

تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

180

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ ۚ -اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

اور میں اس پر کچھ تم سے اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

ۚ181

اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَ

ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو۔

ۚ182

وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ

اور سیدھی ترازو سے تولو۔

ۚ183

وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ

اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔

184

وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَﭤ

اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو۔

ۙ185

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ

بولے تم پر جادو ہوا ہے۔

ۚ186

وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَ

تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں ۔

187

فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَﭤ

تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو۔

188

قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ

فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ہیں ۔

189

فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ ؕ -اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ

تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا۔

190

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً ؕ -وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ

بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔

191

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠

اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے۔

10
ع16
10/11
192

وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

اور بیشک یہ قرآن ربُّ العالَمین کا اتارا ہوا ہے۔

ۙ193

نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُ

اسے روحُ الا مین لے کر اترا۔

ۙ194

عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ

تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ۔

195

بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍﭤ

روشن عربی زبان میں ۔

196

وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ

اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے۔

197

اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ

اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم۔

ۙ198

وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَ

اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر ا تارتے۔

199

فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَﭤ

کہ وہ انہیں پڑھ سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے۔

200

كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَﭤ

ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں ۔

ۙ201

لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ

وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب۔

ۙ202

فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ

تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی۔

203

فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَﭤ

تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی۔

204

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ۔

ۙ205

اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَ

بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں ۔

ۙ206

ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ

پھر آئے ان پر وہ جس کا وہ وعدہ دئیے جاتے ہیں ۔

207

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَﭤ

تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے۔

208

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَﲨ

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں ۔

209

ذِكْرٰى ﱡ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ

نصیحت کے لیے اور ہم ظلم نہیں کرتے۔

210

وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ

او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے۔

211

وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَﭤ

اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں ۔

212

اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَﭤ

وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردئیے گئے ہیں ۔

ۚ213

فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ

توتو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا۔

ۙ214

وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَ

اور اے محبوب اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ۔

ۚ215

وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ

اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے۔

ۚ216

فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ

تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں ۔

ۙ217

وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ

اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے۔

ۙ218

الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُ

جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو۔

219

وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ

اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو۔

220

اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

بیشک وہی سنتا جانتا ہے۔

221

هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُﭤ

کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان۔

ۙ222

تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍ

اترتے ہیں ہربڑے بہتان والے گناہگار پر۔

223

یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَﭤ

شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں ۔

224

وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَﭤ

اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں ۔

ۙ225

اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَ

کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں ۔

ۙ226

وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَ

اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے۔

227

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا ؕ -وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠

مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔

النمل

An-NamlThe Ant

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

طٰسٓ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍ

یہ آیتیں ہیں قرآن اور روشن کتاب کی۔

ۙ2

هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ

ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کو۔

3

الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ

وہ جو نماز برپا رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔

4

اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَﭤ

وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے کوتک ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ہیں تووہ بھٹک رہے ہیں ۔

5

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَ هُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ

یہ وہ ہیں جن کے لیے بُرا عذاب ہے اور یہی آخرت میں سب سے بڑھ کر نقصان میں ۔

6

وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍٝ

اور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے ہو حکمت والے علم والے کی طرف سے۔

7

اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا ؕ -سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ

جب کہ موسیٰ نے اپنی گھر والی سے کہا مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے عنقریب میں تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاتا ہوں یا اس میں سے کوئی چمکتی چنگاری لاؤں گا کہ تم تاپو۔

8

فَلَمَّا جَآءَهَا نُوْدِیَ اَنْۢ بُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا ؕ -وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

پھر جب آگ کے پاس آیا ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں ہے یعنی موسیٰ اور جو اس کے آس پاس ہیں یعنی فرشتے اور پاکی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہاں کا۔

ۙ9

یٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ

اے موسیٰ بات یہ ہے کہ میں ہی ہوں اللہ عزت والا حکمت والا۔

ۗۖ10

وَ اَلْقِ عَصَاكَ ؕ -فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ ؕ -یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ- اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَ

اور اپنا عصا ڈال دے پھر موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا ہم نے فرمایا اے موسیٰ ڈر نہیں بیشک میرے حضور رسولوں کو خوف نہیں ہوتا۔

11

اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ

ہاں جو کوئی ز یادتی کرے پھر برائی کے بعد بھلائی سے بدلے تو بیشک میں بخشنے والا مہربان ہوں ۔

12

وَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُ جْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ- فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهٖ ؕ -اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ

اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بے عیب نو نشانیوں میں فرعون اور اس کی قوم کی طرف بیشک وہ بے حکم لوگ ہیں ۔

ۚ13

فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ اٰیٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ

پھر جب ہماری نشانیاں آنکھیں کھولتی ان کے پاس آئیں بولے یہ تو صریح جادو ہے۔

14

وَ جَحَدُوْا بِهَا وَ اسْتَیْقَنَتْهَاۤ اَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا ؕ -فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ۠

اور ان کے منکر ہوئے اور ان کے دلوں میں ان کا یقین تھاظلم اور تکبر سے تو دیکھو کیسا انجام ہوا فسادیوں کا۔

1
ع14
1/7
15

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًا ۚ -وَ قَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِیْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِیْنَ

اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا اور دونوں نے کہا سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر فضیلت بخشی۔

16

وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ وَ اُوْتِیْنَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ ؕ -اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِیْنُ

اور سلیمان داؤد کا جانشین ہوا اور کہا اے لوگو ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی اور ہر چیز میں سے ہم کو عطا ہوا بیشک یہی ظاہر فضل ہے۔

17

وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ

اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے۔

18

حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِ ۙ -قَالَتْ نَمْلَةٌ یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْ ۚ -لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗ ۙ -وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے نالے پر آئے ایک چیونٹی بولی اے چیونٹیواپنے گھروں میں چلی جاؤ تمہیں کچل نہ ڈالیں سلیمان اور ان کے لشکر بے خبری میں ۔

19

فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ

تو اس کی بات سے مسکرا کر ہنسا اور عرض کی اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں شکر کروں تیرے احسان کا جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیے اور یہ کہ میں وہ بھلا کام کرو ں جو تجھے پسند آئے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے ان بندوں میں شامل کر جو تیرے قربِ خاص کے سزاوار ہیں ۔

20

وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ ﳲ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآىٕبِیْنَ

اور پرندوں کا جائزہ لیا تو بولا مجھے کیا ہوا کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا یا وہ واقعی حاضر نہیں ۔

21

لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِیْدًا اَوْ لَاۡاَذْبَحَنَّهٗۤ اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ

ضرور میں اسے سخت عذاب کرو ں گا یا ذبح کردوں گا یا کوئی روشن سند میرے پاس لائے۔

22

فَمَكَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ

تو ہد ہد کچھ زیادہ دیر نہ ٹھہرا اور آکر عرض کی کہ میں وہ بات دیکھ آیا ہوں جو حضور نے نہ دیکھی اور میں شہر سبا سے حضور کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں ۔

23

اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَ اُوْتِیَتْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَّ لَهَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ

میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان پر بادشاہی کررہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے ملا ہے اور اس کا بڑا تخت ہے۔

ۙ24

وَجَدْتُّهَا وَ قَوْمَهَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَ

میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہ میں سنوار کر ان کو سیدھی راہ سے روک دیا تو وہ راہ نہیں پاتے۔

25

اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِ جُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ

کیوں نہیں سجدہ کرتے اللہ کو جو نکالتا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں اور جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو۔

26

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۩

اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔

27

قَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ

سلیمان نے فرمایا اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا یا تو جھوٹوں میں ہے۔

28

اِذْهَبْ بِّكِتٰبِیْ هٰذَا فَاَلْقِهْ اِلَیْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَا ذَا یَرْجِعُوْنَ

میرا یہ فرمان لے جا کر ان پر ڈال پھر ان سے الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ۔

29

قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّیْۤ اُلْقِیَ اِلَیَّ كِتٰبٌ كَرِیْمٌ

وہ عورت بولی اے سرداروبیشک میری طرف ایک عزت والا خط ڈالا گیا۔

ۙ30

اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

بیشک وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور بیشک وہ اللہ کے نام سے ہے جو نہایت مہربان رحم والا۔

31

اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ۠

یہ کہ مجھ پر بلندی نہ چاہو اور گردن رکھتے میرے حضور حاضر ہو۔

2
ع17
2/7
32

قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْ ۚ -مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ

بولی اے سردارو میرے اس معاملہ میں مجھے رائے دو میں کسی معاملہ میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس حاضر نہ ہو۔

33

قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ ﳔ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ

وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے۔

34

قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَةً اَفْسَدُوْهَا وَ جَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً ۚ -وَ كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ

بولی بیشک جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے تباہ کردیتے ہیں اور اس کے عزت والوں کو ذلیل اور ایسا ہی کرتے ہیں ۔

35

وَ اِنِّیْ مُرْسِلَةٌ اِلَیْهِمْ بِهَدِیَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ یَرْجِـعُ الْمُرْسَلُوْنَ

اور میں ان کی طرف ایک تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر پلٹے۔

36

فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ٘-فَمَاۤ اٰتٰىنِﰯ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْ ۚ -بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ

پھر جب وہ سلیمان کے پاس آیا سلیمان نے فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔

37

اِرْجِـعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ

پلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے۔

38

قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ

سلیمان نے فرمایا اے درباریوتم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں ۔

39

قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَ ۚ -وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ

ایک بڑا خبیث جن بولا کہ وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانت دار ہوں ۔

40

قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ ؕ -فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ ﱎ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُ ؕ -وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ ۚ -وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ

اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایک پل مارنے سے پہلے پھر جب سلیمان نے اس تخت کو اپنے پاس رکھا دیکھا کہا یہ میرے رب کے فضل سے ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شکر کرے تو وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا رب بے پرواہ ہے سب خوبیوں والا۔

41

قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ

سلیمان نے حکم دیا عورت کا تخت اس کے سامنے وضع بدل کر بیگانہ کردو کہ ہم دیکھیں کہ وہ راہ پاتی ہے یا ان میں ہوتی ہے جو ناواقف رہے۔

42

فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِ ؕ -قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَ ۚ -وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ

پھر جب وہ آئی اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو اس واقعہ سے پہلے خبر مل چکی اور ہم فرمانبردار ہوئے۔

43

وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ؕ -اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ

اور اسے روکا اس چیز نے جسے وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی بیشک وہ کافر لوگوں میں سے تھی۔

44

قِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَ ۚ -فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا ؕ -قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ۬ ؕ -قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠

اس سے کہا گیا صحن میں آ پھر جب اس نے اُسے دیکھا اسے گہرا پانی سمجھی اور اپنی ساقیں کھولیں سلیمان نے فرمایا یہ تو ایک چکنا صحن ہے شیشوں جڑا عورت نے عرض کی اے میرے رب میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اب سلیمان کے ساتھ اللہ کے حضور گردن رکھتی ہوں جو رب سارے جہان کا۔

3
ع13
3/7
45

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ

اور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ اللہ کو پوجو تو جبھی وہ دو گروہ ہوگئے جھگڑا کرتے۔

46

قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۚ -لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ

صالح نے فرمایا اے میری قوم کیوں برائی کی جلدی کرتے ہو بھلائی سے پہلے اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے شاید تم پر رحم ہو۔

47

قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ ؕ -قَالَ طٰٓىٕرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ

بولے ہم نے بُرا شگون لیا تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے فرمایا تمہاری بدشگونی اللہ کے پاس ہے بلکہ تم لوگ فتنے میں پڑے ہو۔

48

وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ

اور شہر میں نو شخص تھے کہ زمین میں فساد کرتے اور سنوار نہ چاہتے۔

49

قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ

آپس میں اللہ کی قسمیں کھا کر بولے ہم ضرور رات کو چھاپا ماریں گے صا لح اور اس کے گھر والوں پر پھر اس کے وارث سے کہیں گے اس گھر والوں کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں ۔

50

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ

او رانہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔

51

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ ۙ -اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ

تو دیکھو کیسا انجام ہوا ان کے مکر کا ہم نے ہلاک کردیا انہیں اور ان کی ساری قوم کو۔

52

فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا ؕ -اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ

تو یہ ہیں ان کے گھر ڈھئے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا بیشک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے۔

53

وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ

اور ہم نے ان کو بچالیا جو ایمان لائے اور ڈرتے تھے۔

54

وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ

اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا بے حیائی پر آتے ہو اور تم سوجھ رہے ہو۔

55

اَىٕنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ ؕ -بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ

کیا تم مَردوں کے پاس مستی سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کر بلکہ تم جاہل لوگ ہو۔