الفيل
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
1
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِﭤ
اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کاکیا حال کیا ۔
ۙ2
اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ
کیا ان کا داؤں تباہی میں نہ ڈالا۔
ۙ3
وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَ
اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں بھیجیں ۔
4
تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍﭪ
کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے ۔
5
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠
تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی۔