Al-Maa'un

Almsgiving8 Ayaat

الماعون

مكيةMeccan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِﭤ

بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے ۔

ۙ2

فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ

پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۔

3

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِﭤ

اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا ۔

ۙ4

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ

تو ان نمازیوں کی خرابی ہے ۔

ۙ5

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ

جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں ۔

ۙ6

الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَ

وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔

7

وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠

اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے ۔