Az-Zalzala

The Earthquake9 Ayaat

الزلزلة

مدنيةMedinan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا

جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے ۔

ۙ2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا

اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے ۔

ۙ3

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا

اور آدمی کہے اسے کیا ہوا ۔

ؕ4

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا

اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی ۔

5

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاﭤ

اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا۔

6

یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ

اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیادکھائے جائیں ۔

7

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗﭤ

توجو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا۔

8

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠

اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔