Juz 30Amma Yatasa'alun

An-Naba An-Naas (6)

Juz 30

Amma Yatasa'alun

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

النبإ

An-NabaThe Announcement

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۚ1

عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ

یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔

ۙ2

عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ

بڑی خبر کی۔

3

الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَﭤ

جس میں وہ کئی راہ ہیں ۔

ۙ4

كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ

ہاں ہاں اب جان جائیں گے۔

5

ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ

پھر ہاں ہاں جان جائیں گے ۔

ۙ6

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا ۔

7

وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًاﭪ

اور پہاڑوں کو میخیں ۔

ۙ8

وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا

اور تمہیں جوڑے بنایا۔

ۙ9

وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا

اور تمہاری نیند کو آرام کیا۔

ۙ10

وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا

اور رات کو پردہ پوش کیا۔

11

وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪

اور دن کو روزگار کے لئے بنایا ۔

ۙ12

وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں ۔

13

وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاﭪ

اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا۔

ۙ14

وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا

اور بھری بدلیوں سے زور کا پانی اتارا۔

ۙ15

لِّنُخْرِ جَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا

کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ۔

16

وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاﭤ

اور گھنے باغ۔

ۙ17

اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا

بیشک فیصلے کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے۔

ۙ18

یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں ۔

ۙ19

وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا

اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا۔

20

وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاﭤ

اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا۔

21

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًاﭪ

بیشک جہنم تاک میں ہے۔

ۙ22

لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا

سرکشوں کا ٹھکانا۔

ۚ23

لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا

اس میں قَرنوں رہیں گے۔

ۙ24

لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًا

اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو۔

ۙ25

اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًا

مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ۔

26

جَزَآءً وِّفَاقًاﭤ

جیسے کو تیسا بدلہ ۔

ۙ27

اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا

بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا۔

28

وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاﭤ

اور ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں ۔

ۙ29

وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا

اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے۔

30

فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠

اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب۔

1
ع30
1/2
ۙ31

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا

بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے۔

ۙ32

حَدَآىٕقَ وَ اَعْنَابًا

باغ ہیں اور انگور۔

ۙ33

وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًا

اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی ۔

34

وَّ كَاْسًا دِهَاقًاﭤ

اور چھلکتا جام ۔

35

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاﭕ

جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں اورنہ جھٹلانا ۔

ۙ36

جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا

صلہ تمہارے رب کی طرف سے نہایت کافی عطا ۔

ۚ37

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا

وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمٰن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے۔

38

یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ صَفًّا ﯼ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا

جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے کوئی نہ بول سکے گا مگر جسے رحمٰن نے اِذن دیا اور اس نے ٹھیک بات کہی۔

39

ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ ۚ -فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا

وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے ۔

40

اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ﭺ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠

ہم تمہیں ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا ۔

النازعات

An-Naazi'aatThose who drag forth

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًا

قسم ان کی کہ سختی سے جان کھینچیں ۔

ۙ2

وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًا

اور نرمی سے بند کھولیں ۔

ۙ3

وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًا

اور آسانی سے پیریں ۔

ۙ4

فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا

پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں ۔

5

فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاﭥ

پھر کام کی تدبیر کریں کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا۔

ۙ6

یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ

جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی ۔

7

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُﭤ

اُس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔

ۙ8

قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ

کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے۔

9

اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ

آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے ۔

10

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِﭤ

کافر کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے ۔

11

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًﭤ

کیا جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے۔

12

قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌﭥ

بولے یوں تو یہ پلٹنا نرا نقصان ہے۔

ۙ13

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ

تو وہ نہیں مگر ایک جِھڑکی ۔

14

فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِﭤ

جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔

15

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىﭥ

کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی۔

ۚ16

اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى

جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں ندا فرمائی۔

ۖ17

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘

کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اُٹھایا۔

ۙ18

فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰى

اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو ۔

ۚ19

وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى

اور تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے۔

ۖ20

فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘

پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی ۔

ۖ21

فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘

اس پر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

ۖ22

ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘

پھر پیٹھ دی اپنی کوشش میں لگا ۔

ۖ23

فَحَشَرَ فَنَادٰى٘

تو لوگوں کو جمع کیا پھر پکارا۔

ۖ24

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘

پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں ۔

25

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىﭤ

تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا۔

26

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى ؕ ۠

بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اُسے جو ڈرے۔

1
ع26
1/2
27

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ -بَنٰىهَاﭨ

کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا۔

ۙ28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا

اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیا۔

29

وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَ جَ ضُحٰىهَا۪

اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی۔

30

وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ﭤ

اور اس کے بعد زمین پھیلائی۔

31

اَخْرَ جَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا ۪

اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکا لا۔

ۙ32

وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَا

اور پہاڑوں کو جمایا ۔

33

مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْ ﭤ

تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو۔

ۖ34

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘

پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی ۔

ۙ35

یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰى

اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی۔

36

وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى

اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی ۔

ۙ37

فَاَمَّا مَنْ طَغٰى

تو وہ جس نے سرکشی کی۔

ۙ38

وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی ۔

39

فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ

تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے۔

ۙ40

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰى

اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا۔

41

فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ

تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے۔

42

یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاﭤ

تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے ۔

43

فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاﭤ

تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق۔

44

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاﭤ

تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے۔

45

اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاﭤ

تم تو فقط اُسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے ۔

46

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠

گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے ۔

عبس

AbasaHe frowned

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤى

تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا

2

اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىﭤ

اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا

ۙ3

وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّ كّٰۤى

اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو

4

اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىﭤ

یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے

ۙ5

اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى

وہ جو بے پرواہ بنتا ہے

6

فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىﭤ

تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو

7

وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّ كّٰىﭤ

اور تمہارا کچھ زِیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو

ۙ8

وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى

اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا آیا

ۙ9

وَ هُوَ یَخْشٰى

اور وہ ڈر رہا ہے

ۚ10

فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى

تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو۔

ۚ11

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

یوں نہیں یہ تو سمجھانا ہے

12

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗﭥ

تو جو چاہے اُسے یا د کرے

ۙ13

فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں

14

مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۙ ۭ

بلندی والے پاکی والے

ۙ15

بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ

ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے

16

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍﭤ

جو کرم والے نکوئی والے ۔

17

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗﭤ

آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے

18

مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗﭤ

اُسے کاہے سے بنایا

ۙ19

مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ -خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ

پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا

ۙ20

ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ

پھر اسے راستہ آسان کیا

ۙ21

ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ

پھر اُسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا

22

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗﭤ

پھر جب چاہا اسے باہر نکالا۔

23

كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗﭤ

کوئی نہیں اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اُسے حکم ہوا تھا۔

ۙ24

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖ

تو آدمی کو چاہئے اپنے کھانوں کو دیکھے

ۙ25

اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا

کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا

ۙ26

ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا

پھر زمین کو خوب چیرا

ۙ27

فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا

تو اس میں اُگایا اناج

ۙ28

وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًا

اور انگور اور چارہ

ۙ29

وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًا

اور زیتون اور کھجور

ۙ30

وَّ حَدَآىٕقَ غُلْبًا

اور گھنے باغیچے

ۙ31

وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّا

اور میوے اور دُوب

32

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْﭤ

تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے۔

33

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘

پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ

ۙ34

یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ

اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی

ۙ35

وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِ

اور ماں اور باپ۔

36

وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِﭤ

اور جورو اور بیٹوں سے۔

37

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِﭤ

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ۔

ۙ38

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌ

کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے

ۚ39

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ

ہنستے خوشیاں مناتے

ۙ40

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ

اور کتنے مونھوں پر اس دن گرد پڑی ہوگی

41

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌﭤ

ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے

42

اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠

یہ وہی ہیں کافر بدکار ۔

التكوير

At-TakwirThe Overthrowing

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ

جب دھوپ لپیٹی جائے

2

وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ

اور جب تارے جھڑ پڑیں۔

3

وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ

اور جب پہاڑ چلائے جائیں۔

4

وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْﭪ

اور جب تھلکی اونٹنیاں چھوٹی پھریں۔

5

وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْﭪ

اور جب وحشی جانور جمع کئے جائیں۔

6

وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْﭪ

اور جب سمندر سلگائے جائیں۔

7

وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْﭪ

اور جب جانوں کے جوڑ بنیں۔

8

وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ

اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے

ۚ9

بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ

کس خطا پر ماری گئی۔

10

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ

اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں۔

11

وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْﭪ

اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے

12

وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْﭪ

اور جب جہنم کوبھڑکایا جائے

13

وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْﭪ

اور جب جنت پاس لائی جائے

14

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْﭤ

ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی۔

ۙ15

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ

تو قسم ہے ان کی جو الٹے پھریں۔

ۙ16

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ

سیدھے چلیں تھم رہیں۔

ۙ17

وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ

اور رات کی جب پیٹھ دے

ۙ18

وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ

اور صبح کی جب دم لے

ۙ19

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ

بیشک یہ عزت والے رسول کا پڑھنا ہے

ۙ20

ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍ

جو قوت والا ہے مالک ِعرش کے حضور عزت والا

21

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍﭤ

وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے امانت دار ہے۔

ۚ22

وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ

اور تمہارے صاحب مجنون نہیں ۔

ۚ23

وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ

اور بیشک انہوں نے اسے روشن کنارہ پر دیکھا

ۚ24

وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ

اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں ۔

ۙ25

وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ

اور قرآن مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں

ؕ26

فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَ

پھر کدھر جاتے ہو ۔

ۙ27

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ

وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہاں کے لیے

ؕ28

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَ

اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے

29

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠

اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب ۔

الإنفطار

Al-InfitaarThe Cleaving

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ

جب آسمان پھٹ پڑے

ۙ2

وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ

اور جب تارے جھڑ پڑیں

ۙ3

وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ

اور جب سمندر بہادئیے جائیں

ۙ4

وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ

اور جب قبریں کریدی جائیں

5

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْﭤ

ہر جان جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے۔

ۙ6

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ

اے آدمی تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے

ۙ7

الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ

جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا

8

فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَﭤ

جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا

ۙ9

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ

کوئی نہیں بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلاتے ہو۔

ۙ10

وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ

اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں

ۙ11

كِرَامًا كَاتِبِیْنَ

معزز لکھنے والے

12

یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ

کہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرو ۔

ۚ13

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ

بیشک نکو کار ضرور چین میں ہیں

14

وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍﭕ

اور بے شک بدکار ضرور دوزخ میں ہیں

15

یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ

انصاف کے دن اس میں جائیں گے

16

وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىٕبِیْنَﭤ

اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے

ۙ17

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ

اور تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن

18

ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِﭤ

پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن

19

یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْــٴًـا ؕ -وَ الْاَمْرُ یَوْمَىٕذٍ لِّلّٰهِ۠ٛ

جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ۔

المطففين

Al-MutaffifinDefrauding

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ

کم تولنے والوں کی خرابی ہے

ۖ2

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘

وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں ۔

3

وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَﭤ

اور جب انہیں ماپ یا تول کردیں کم کردیں

ۙ4

اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ

کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے

ۙ5

لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ

ایک عظمت والے دن کے لیے

6

یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ

جس دن سب لوگ رَبُّ الْعَالَمِیْن کے حضور کھڑے ہوں گے۔

7

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍﭤ

بے شک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے

8

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌﭤ

اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے

9

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌﭤ

وہ لکھت ایک مُہر کیا نَوِشتہ ہے

ۙ10

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

11

الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭤ

جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

ۙ12

وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ

اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش گنہگار

13

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَﭤ

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

14

كَلَّا بَلْٚ- رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ

کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے۔

15

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَﭤ

ہاں ہاں بے شک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں ۔

16

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِﭤ

پھر بے شک انہیں جہنم میں داخل ہونا۔

17

ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَﭤ

پھر کہا جائے گا یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے۔

18

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَﭤ

ہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت سب سے اونچے محل عِلِّیّین میں ہے

19

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَﭤ

اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے

ۙ20

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ

وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے

21

یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَﭤ

کہ مُقرب جس کی زیارت کرتے ہیں ۔

ۙ22

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ

بے شک نکوکار ضرور چین میں ہیں

ۙ23

عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَ

تختوں پر دیکھتے ہیں

ۚ24

تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ

تو اُن کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے

ۙ25

یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ

نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے

26

خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ -وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَﭤ

اس کی مہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے

ۙ27

وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ

اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے

28

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَﭤ

وہ چشمہ جس سے مُقَرّبانِ بارگاہ پیتے ہیں ۔

ۖ29

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘

بے شک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے

ۖ30

وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘

اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے

ۖ31

وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَـكِهِیْنَ٘

اور جب اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے

ۙ32

وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ

اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں

33

وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَﭤ

اور یہ کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے

ۙ34

فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ

تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں

35

عَلَى الْاَرَآىٕكِ ۙ -یَنْظُرُوْنَﭤ

تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں

36

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠

کیوں کچھ بدلہ ملا کافروں کو اپنے کئے کا۔

الإنشقاق

Al-InshiqaaqThe Splitting Open

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ

جب آسمان شق ہو ۔

ۙ2

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ

اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے۔

3

وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْﭤ

اور جب زمین دراز کی جائے۔

ۙ4

وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ

اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے ۔

5

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْﭤ

اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ۔

ۚ6

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ

اے آدمی بیشک تجھے اپنے رب کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔

ۙ7

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ

تو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے۔

ۙ8

فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا

اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا ۔

9

وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ

اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا ۔

ۙ10

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ

اور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے۔

ۙ11

فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا

وہ عنقریب موت مانگے گا۔

12

وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاﭤ

اور بھڑکتی آگ میں جائے گا۔

13

اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ

بیشک وہ اپنے گھر میں خوش تھا۔

ۚۛ14

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ

وہ سمجھا کہ اُسے پھرنا نہیں ۔

15

بَلٰۤى ۚۛ -اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاﭤ

ہاں کیوں نہیں بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے۔

ۙ16

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ

تو مجھے قسم ہے شام کے اُجالے کی۔

ۙ17

وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَ

اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں ۔

ۙ18

وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ

اور چاند کی جب پورا ہو۔

19

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍﭤ

ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے۔

ۙ20

فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ

تو کیا ہوا ایمان نہیں لاتے۔

21

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ؕ ۩

اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے ۔

ۖ22

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘

بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں ۔

ۖ23

وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘

اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں ۔

ۙ24

فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ

تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو ۔

25

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠

مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔

البروج

Al-BuroojThe Constellations

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ

قسم آسمان کی جس میں بُرج ہیں ۔

ۙ2

وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے۔

3

وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍﭤ

اور اس دن کی جو گواہ ہے اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں ۔

ۙ4

قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ

کھائی والوں پر لعنت ہو۔

ۙ5

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ

وہ اس بھڑکتی آ گ والے۔

ۙ6

اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ

جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے ۔

7

وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌﭤ

اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے ۔

ۙ8

وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ

اور انھیں مسلمانوں کا کیا بُرا لگا یہی نہ کہ وہ ایمان لا ئے اللہ عزت والے سب خو بیوں سرا ہے پر۔

9

الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ -وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌﭤ

کہ اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔

10

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ

بے شک جنھو ں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ۔

11

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُﭤ

بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ۔

12

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌﭤ

بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔

ۚ13

اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُ

بے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے ۔

ۙ14

وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ

اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ۔

ۙ15

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ

عرش کا مالک عزت والا۔

16

فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُﭤ

ہمیشہ جو چاہے کر لینے والا۔

ۙ17

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ

کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات آئی ۔

18

فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَﭤ

وہ لشکر کون فرعون اور ثمود ۔

ۙ19

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ

بلکہ کافر جھٹلا نے میں ہیں ۔

ۚ20

وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ مُّحِیْطٌ

اور اللہ ان کے پیچھے سے انھیں گھیرے ہوئے ہے ۔

ۙ21

بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ

بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے ۔

22

فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠

لو حِ محفوظ میں ۔

الطارق

At-TaariqThe Morning Star

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِ

آسمان کی قسم اور رات کو آنے والے کی۔

ۙ2

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُ

اور کچھ تم نے جا نا وہ رات کو آنے والا کیا ہے۔

ۙ3

النَّجْمُ الثَّاقِبُ

خوب چمکتا تارا۔

4

اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌﭤ

کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو۔

5

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَﭤ

تو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۔

ۙ6

خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ

جَسْت کرتے پانی سے۔

7

یَّخْرُ جُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآىٕبِﭤ

جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے۔

8

اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌﭤ

بے شک اللہ اس کے واپس کر دینے پر قادر ہے۔

ۙ9

یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىٕرُ

جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی ۔

10

فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍﭤ

تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار ۔

ۙ11

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

آسمان کی قسم جس سے مینہ اترتا ہے۔

ۙ12

وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے۔

ۙ13

اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے ۔

14

وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِﭤ

اور کوئی ہنسی کی بات نہیں ۔

ۙ15

اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا

بیشک کافر اپنا سا داؤ ں چلتے ہیں ۔

16

وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاﭕ

اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں ۔

17

فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠

تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو ۔

الأعلى

Al-A'laaThe Most High

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى

اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جوسب سے بلند ہے۔

2

الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰىﭪ

جس نے بناکر ٹھیک کیا۔

3

وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰىﭪ

اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی۔

4

وَ الَّذِیْۤ اَخْرَ جَ الْمَرْعٰىﭪ

اور جس نے چارہ نکالا۔

5

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىﭤ

پھر اسے خشک سیاہ کردیا ۔

ۙ6

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤى

اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے۔

7

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ -اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىﭤ

مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو۔

8

وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىﭕ

اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے۔

9

فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىﭤ

تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے۔

ۙ10

سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰى

عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے ۔

ۙ11

وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَى

اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا ۔

ۚ12

الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى

جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا۔

13

ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىﭤ

پھر نہ اس میں مرے اور نہ جئے ۔

ۙ14

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى

بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا۔

15

وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىﭤ

اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی۔

ۖ16

بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘

بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو ۔

17

وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىﭤ

اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ۔

ۙ18

اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى

بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے۔

19

صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠

ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ۔

الغاشية

Al-GhaashiyaThe Overwhelming

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِﭤ

بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی۔

ۙ2

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ خَاشِعَةٌ

کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے۔

ۙ3

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ

کام کریں مشقت جھیلیں ۔

ۙ4

تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةً

جائیں بھڑکتی آگ میں ۔

5

تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍﭤ

نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں ۔

ۙ6

لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ

ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے۔

7

لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْ عٍﭤ

کہ نہ فربَہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں ۔

ۙ8

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاعِمَةٌ

کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں ۔

ۙ9

لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ

اپنی کوشش پر راضی۔

ۙ10

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ

بلند باغ میں ۔

11

لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًﭤ

کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے۔

12

فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌﭥ

اس میں رواں چشمہ ہے۔

ۙ13

فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ

اس میں بلند تخت ہیں ۔

ۙ14

وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ

اور چنے ہوئے کوزے۔

ۙ15

وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ

اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین۔

16

وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌﭤ

اور پھیلی ہوئی چاندنیاں ۔

17

اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْﭨ

تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا۔

18

وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْﭨ

اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا۔

19

وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْﭨ

اور پہاڑوں کو کیسے قائم کئے گئے ۔

20

وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ

اور زمین کو کیسے بچھائی گئی۔

21

فَذَكِّرْ۫ ؕ -اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌﭤ

تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو۔

ۙ22

لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُص ۜ َیْطِرٍ

تم کچھ ان پر کڑ وڑا نہیں ۔

ۙ23

اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ

ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے ۔

24

فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَﭤ

تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا۔

ۙ25

اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْ

بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرناہے۔

26

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْٜ۠

پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے ۔

الفجر

Al-FajrThe Dawn

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الْفَجْرِ

اس صبح کی قسم۔

ۙ2

وَ لَیَالٍ عَشْرٍ

اور دس راتوں کی۔

ۙ3

وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِ

اور جُفت اور طاق کی۔

ۚ4

وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِ

اور رات کی جب چل دے۔

5

هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍﭤ

کیوں اس میں عقل مند کے لیے قسم ہوئی۔

6

اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍﭪ

کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا۔

7

اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِﭪ

وہ اِرَم حد سے زیادہ طول والے۔

8

الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِﭪ

کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا۔

9

وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِﭪ

اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں ۔

10

وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِﭪ

اور فرعون کہ چَومیخا کرتا ۔

11

الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِﭪ

جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔

12

فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَﭪ

پھر ان میں بہت فساد پھیلایا۔

13

فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍﳐ

تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوّت مارا۔

14

اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِﭤ

بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں ۔

15

فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِﭤ

لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی ۔

ۚ16

وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ﳔ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِ

اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا۔

ۙ17

كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَ

یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

ۙ18

وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ

اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے۔

ۙ19

وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا

اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو۔

20

وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاﭤ

اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو۔

ۙ21

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا

ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے۔

ۚ22

وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا

اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار۔

23

وَ جِایْٓءَ یَوْمَىٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ﳔ یَوْمَىٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىﭤ

اور اس دن جہنم لائی جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں ۔

ۚ24

یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْ

کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی۔

ۙ25

فَیَوْمَىٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ

تو اس دن اس کا سا عذاب کوئی نہیں کرتا۔

26

وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌﭤ

اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا۔

ۗۖ27

یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُ

اے اطمینان والی جان ۔

ۚ28

ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً

اپنے رب کی طرف واپس ہویوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔

ۙ29

فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ

پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو۔

30

وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠

اور میری جنت میں آ۔

البلد

Al-BaladThe City

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ

مجھے اس شہر کی قسم ۔

ۙ2

وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ

کہ اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔

ۙ3

وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ

اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو۔

4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍﭤ

بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا۔

5

اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌﭥ

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا۔

6

یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاﭤ

کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کر دیا۔

7

اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌﭤ

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا۔

ۙ8

اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ

کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں ۔

ۙ9

وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِ

اور زبان اور دو ہونٹ۔

ۚ10

وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ

اور اسے دو اُبھری چیزوں کی راہ بتائی۔

ۖ11

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘

پھر بے تأمُّل گھاٹی میں نہ کودا۔

12

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُﭤ

اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے۔

ۙ13

فَكُّ رَقَبَةٍ

کسی بندے کی گردن چھڑانا۔

ۙ14

اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ

یا بھوک کے دن کھانا دینا۔

ۙ15

یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ

رشتہ دار یتیم کو۔

16

اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍﭤ

یا خاک نشین مسکین کو۔

17

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِﭤ

پھر ہو ا اُن سے جو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں ۔

18

اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِﭤ

یہ د ہنی طرف والے ہیں ۔

19

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ

اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے۔

20

عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠

ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی۔

الشمس

Ash-ShamsThe Sun

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَاﭪ

سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔

2

وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَاﭪ

اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے۔

3

وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَاﭪ

اور دن کی جب اسے چمکائے۔

4

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَاﭪ

اور رات کی جب اسے چھپائے۔

5

وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَاﭪ

اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم ۔

6

وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَاﭪ

اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔

7

وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَاﭪ

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔

8

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَاﭪ

پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی۔

9

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ

بیشک مراد کو پہنچا جس نے اُسے ستھرا کیا ۔

10

وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاﭤ

اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا۔

11

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَاﭪ

ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا ۔

12

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَاﭪ

جبکہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا ۔

13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاﭤ

تو ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کے ناقہ اور اس کی پینے کی باری سے بچو ۔

14

فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَاﭪ--فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَاﭪ

تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی۔

15

وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠

اور اس کے پیچھا کرنے کا اُسے خوف نہیں ۔

الليل

Al-LailThe Night

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰى

اور رات کی قسم جب چھائے ۔

ۙ2

وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰى

اور دن کی جب چمکے ۔

ۙ3

وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤى

اور اس کی جس نے نر و مادہ بنائے۔

4

اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىﭤ

بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے ۔

ۙ5

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰى

تو وہ جس نے دیا اور پرہیزگاری کی ۔

ۙ6

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰى

اور سب سے اچھی کو سچ مانا۔

7

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىﭤ

تو بہت جلد ہم اُسے آسانی مہیا کردیں گے ۔

ۙ8

وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰى

اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا ۔

ۙ9

وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰى

اور سب سے اچھی کو جھٹلایا ۔

10

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىﭤ

تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے۔

11

وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىﭤ

اور اس کا مال اُسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا ۔

ۖ12

اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘

بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ذمہ ہے۔

13

وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى

اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں ۔

ۚ14

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰى

تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اُس آگ سے جو بھڑک رہی ہے ۔

ۙ15

لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَى

نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت۔

16

الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔

ۙ17

وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَى

اور بہت جلداس سے دُور رکھا جائے گا جو سب سے بڑاپرہیزگار ۔

ۚ18

الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰى

جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو۔

ۙ19

وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤى

اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے ۔

ۚ20

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰى

صرف اپنے رب کی رضا چاہتا جو سب سے بلند ہے ۔

21

وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠

اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا ۔

الضحى

Ad-DhuhaaThe Morning Hours

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الضُّحٰى

چاشت کی قسم ۔

ۙ2

وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰى

اور رات کی جب پردہ ڈالے ۔

3

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىﭤ

کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا اور نہ مکروہ جانا۔

4

وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىﭤ

اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے۔

5

وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىﭤ

اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔

6

اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪

کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔

7

وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪

اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی ۔

8

وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىﭤ

اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا ۔

9

فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْﭤ

تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو ۔

10

وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْﭤ

اور منگتا کو نہ جھڑکو ۔

11

وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠

اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ۔

الشرح

Ash-SharhThe Consolation

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

کیا ہم نے تمہارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا ۔

ۙ2

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ

اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا۔

ۙ3

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَ

جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی ۔

4

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَﭤ

اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا۔

ۙ5

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا

تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔

6

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤ

بیشک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے ۔

ۙ7

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ

تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو ۔

8

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠

اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو ۔

التين

At-TinThe Fig

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِ

انجیر کی قسم اور زیتون ۔

ۙ2

وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَ

اور طورِ سینا ۔

ۙ3

وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ

اور اس امان والے شہر کی ۔

4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘

بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا ۔

ۙ5

ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ

پھر اسے ہر نیچی سے نیچی سی حالت کی طرف پھیردیا ۔

6

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍﭤ

مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ انہیں بے حد ثواب ہے۔

7

فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِﭤ

تو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے۔

8

اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ۔

العلق

Al-AlaqThe Clot

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۚ1

اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ

پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ۔

ۚ2

خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ

آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا ۔

ۙ3

اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُ

پڑھو اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم ۔

ۙ4

الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ

جس نے قلم سے لکھنا سکھایا ۔

5

عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْﭤ

آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا ۔

ۙ6

كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤى

ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے ۔

7

اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىﭤ

اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا ۔

8

اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىﭤ

بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے ۔

ۙ9

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰى

بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے۔

10

عَبْدًا اِذَا صَلّٰىﭤ

بندہ کو جب وہ نماز پڑھے ۔

ۙ11

اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤى

بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا۔

12

اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىﭤ

یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا ۔

13

اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ

بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔

14

اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىﭤ

تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔

ۙ15

كَلَّا لَىٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ ﳔ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِ

ہاں ہاں اگر باز نہ آیا تو ہم ضرورپیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے ۔

ۚ16

نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ

کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار ۔

ۙ17

فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗ

اب پکارے اپنی مجلس کو ۔

ۙ18

سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَ

ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں ۔

19

كَلَّا ؕ -لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩

ہاں ہاں اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو اور ہم سے قریب ہوجاؤ ۔

القدر

Al-QadrThe Power, Fate

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِﭕ

بیشک ہم نے اسے شبِ قدر میں اتارا ۔

2

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِﭤ

اور تم نے کیا جانا کیا شبِ قدر۔

3

لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ ؕ ؔ

شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر۔

ۙۛ4

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ۚ -مِنْ كُلِّ اَمْرٍ

اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ۔

5

سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ٝ

وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک ۔

البينة

Al-BayyinaThe Evidence

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُ

کتابی کافر اور مشرک اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے ۔

ۙ2

رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً

وہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے۔

3

فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌﭤ

ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں ۔

4

وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُﭤ

اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے۔

5

وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ﳔ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِﭤ

اور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے ایک طرف کے ہوکر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہ سیدھا دین ہے ۔

6

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ -اُولٰٓىٕكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِﭤ

بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں۔

7

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ -اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِﭤ

بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں ۔

8

جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا ؕ -رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ ؕ -ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠

ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔

الزلزلة

Az-ZalzalaThe Earthquake

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا

جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے ۔

ۙ2

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا

اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے ۔

ۙ3

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا

اور آدمی کہے اسے کیا ہوا ۔

ؕ4

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا

اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی ۔

5

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاﭤ

اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا۔

6

یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ

اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیادکھائے جائیں ۔

7

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗﭤ

توجو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا۔

8

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠

اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔

العاديات

Al-AadiyaatThe Chargers

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا

قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی ۔

ۙ2

فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا

پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر۔

ۙ3

فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا

پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں ۔

ۙ4

فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا

پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں ۔

ۙ5

فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا

پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں ۔

ۚ6

اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ

بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے ۔

ۚ7

وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌ

اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے ۔

8

وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌﭤ

اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا ہے ۔

ۙ9

اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ

تو کیا نہیں جانتا جب اُٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ۔

ۙ10

وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ

اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے ۔

11

اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّخَبِیْرٌ۠

بے شک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے۔

القارعة

Al-Qaari'aThe Calamity

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اَلْقَارِعَةُ

دل دہلانے والی۔

ۚ2

مَا الْقَارِعَةُ

کیا وہ دہلانے والی ۔

3

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُﭤ

اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی۔

ۙ4

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ

جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے ۔

5

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِﭤ

اور پہاڑ ہوں گے جیسے دُھنکی اون ۔

ۙ6

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ

تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں ۔

7

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍﭤ

وہ تو من مانتے عیش میں ہیں ۔

ۙ8

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ

اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں ۔

9

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌﭤ

وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے ۔

10

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْﭤ

اور تو نے کیا جانا کیا نیچا دکھانے والی۔

11

نَارٌ حَامِیَةٌ۠

ایک آگ شعلے مارتی ۔

التكاثر

At-TakaathurCompetition

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ

تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے ۔

2

حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَﭤ

یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔

ۙ3

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ

ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے۔

4

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَﭤ

پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔

5

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِﭤ

ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے ۔

ۙ6

لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ

بیشک ضرور جہنم کو دیکھو گے ۔

ۙ7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ

پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے ۔

8

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠

پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی۔

العصر

Al-AsrThe Declining Day, Epoch

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الْعَصْرِ

اس زمانۂ محبوب کی قسم ۔

ۙ2

اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ

بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے ۔

3

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠

مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی ۔

الهمزة

Al-HumazaThe Traducer

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰ

خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے ۔

ۙ2

الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ

جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا ۔

ۚ3

یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ

کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا۔

ۖ4

كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘

ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا۔

5

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُﭤ

اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی۔

ۙ6

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ

اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے۔

7

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـٕدَةِﭤ

وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔

ۙ8

اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ

بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی۔

9

فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠

لمبے لمبے ستونوں میں ۔

الفيل

Al-FilThe Elephant

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِﭤ

اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کاکیا حال کیا ۔

ۙ2

اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ

کیا ان کا داؤں تباہی میں نہ ڈالا۔

ۙ3

وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَ

اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں بھیجیں ۔

4

تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍﭪ

کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے ۔

5

فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠

تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی۔

قريش

QuraishQuraysh

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ

اس لیے کہ قریش کو میل دلایا ۔

ۚ2

اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیْفِ

ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا ۔

ۙ3

فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِ

تو انہیں چاہیے اس گھر کے رب کی بندگی کریں ۔

4

الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْ عٍ ﳔ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ۠

جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا ۔

الماعون

Al-Maa'unAlmsgiving

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِﭤ

بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے ۔

ۙ2

فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ

پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۔

3

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِﭤ

اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا ۔

ۙ4

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ

تو ان نمازیوں کی خرابی ہے ۔

ۙ5

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ

جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں ۔

ۙ6

الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَ

وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔

7

وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠

اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے ۔

الكوثر

Al-KawtharAbundance

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَﭤ

اے محبوب بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔

2

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْﭤ

تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔

3

اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠

بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے ۔

الكافرون

Al-KaafiroonThe Disbelievers

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ

تم فرماؤ اے کافرو ۔

ۙ2

لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ

نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو ۔

ۚ3

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ

اور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں ۔

ۙ4

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ

اور نہ میں پوجوں گا جو تم نے پوجا ۔

5

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُﭤ

اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں ۔

6

لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠

تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دین ۔

النصر

An-NasrDivine Support

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُ

جب اللہ کی مدد اور فتح آئے ۔

ۙ2

وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا

اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں ۔

3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُﳳ-اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠

تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔

المسد

Al-MasadThe Palm Fibre

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّﭤ

تباہ ہوجائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا۔

2

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَﭤ

اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا۔

3

سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍﭕ

اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ۔

ۚ4

وَّ امْرَاَتُهٗ ؕ -حَمَّالَةَ الْحَطَبِ

اور اس کی جورو لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھائے۔

5

فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ۠

اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسا ۔

الإخلاص

Al-IkhlaasSincerity

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۚ1

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ

تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔

ۚ2

اَللّٰهُ الصَّمَدُ

اللہ بے نیاز ہے۔

ۙ3

لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْ

نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔

4

وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠

اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔

الفلق

Al-FalaqThe Dawn

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ

تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔

ۙ2

مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

اس کی سب مخلوق کے شر سے۔

ۙ3

وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ

اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے۔

ۙ4

وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ

اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں ۔

5

وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠

اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے۔

الناس

An-NaasMankind

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ

تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب۔

ۙ2

مَلِكِ النَّاسِ

سب لوگوں کا بادشاہ۔

ۙ3

اِلٰهِ النَّاسِ

سب لوگوں کا خدا۔

4

مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ﳔ الْخَنَّاسِﭪ

اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے اور دبک رہے ۔

ۙ5

الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ

وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں ۔

6

مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠

جن اور آدمی۔