Juz 29Tabarakallazi

Al-Mulk Al-Mursalaat (50)

Juz 29

Tabarakallazi

تَبَـٰرَكَ ٱلَّذِى

الملك

Al-MulkThe Sovereignty

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُﰳ

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا مُلک اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

ۙ2

الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ؕ -وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ

وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہوتم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے اور وہی عزت والا بخشش والا ہے۔

3

الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ؕ -مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ ؕ -فَارْجِـعِ الْبَصَرَ ۙ -هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ

جس نے سات آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے تو نگاہ اٹھا کر دیکھ تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے۔

4

ثُمَّ ارْجِـعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ

پھر دوبارہ نگاہ اٹھا نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندی۔

5

وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ

اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کوچراغوں سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے لیے مار کیا اور ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایا۔

6

وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ؕ -وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ

اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیاان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور کیا ہی برا انجام۔

ۙ7

اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُ

جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا سنیں گے کہ جوش مارتی ہے۔

8

تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ ؕ -كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ

معلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھا۔

9

قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ ﳔ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ ۚۖ -اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ

کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اوتاراتم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں ۔

10

وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے۔

11

فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ ۚ -فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ

اب اپنے گناہ کا اقرار کیاتو پھٹکار ہو دوزخیوں کو۔

12

اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ

بیشک وہ جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اُن کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔

13

وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ ؕ -اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ

اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے وہ تو دلوں کی جانتا ہے۔

14

اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ ؕ -وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠

کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار۔

1
ع14
1/2
15

هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ ؕ -وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔

ۙ16

ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُ

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے جبھی وہ کانپتی رہے۔

17

اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا ؕ -فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ

یا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے تو اب جانو گے کیسا تھا میرا ڈرانا۔

18

وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ

اور بیشک اُن سے اگلوں نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکار۔

19

اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَﰉ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ ؕ -اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ

اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا سوا رحمٰن کے بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے۔

ۚ20

اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ ؕ -اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍ

یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے کافر نہیں مگر دھوکے میں ۔

21

اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ ۚ -بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ

یا کون سا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ۔

22

اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ

تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے سیدھی راہ پر۔

23

قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ كُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَ ؕ -قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ

تم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے کتنا کم حق مانتے ہو۔

24

قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ

تم فرماؤ وہی ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے۔

25

وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ

اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو۔

26

قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ۪-وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ

تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ۔

27

فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓــٴَـتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ

پھر جب اسے پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے فرمایا جائے گایہ ہے جو تم مانگتے تھے۔

28

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا ۙ -فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کوہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا۔

29

قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا ۚ -فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ

تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو اب جان جاؤ گے کون کھلی گمراہی میں ہے۔

30

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا۔

القلم

Al-QalamThe Pen

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَ

قلم اور ان کے لکھے کی قسم۔

ۚ2

مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ

تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ۔

ۚ3

وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ

اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے۔

4

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ

اور بیشک تمہاری خوبو بڑی شان کی ہے۔

ۙ5

فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَ

تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔

6

بِاَیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ

کہ تم میں کون مجنون تھا۔

7

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ

بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے۔

8

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ

تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا۔

9

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ

وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کروتو وہ بھی نرم پڑجائیں ۔

ۙ10

وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ

اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والاذلیل۔

ۙ11

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍ

بہت طعنے دینے والا بہت ادھر کی ادھر لگاتا پھرنے والا۔

ۙ12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ

بھلائی سے بڑا روکنے والاحد سے بڑھنے والا گنہگار۔

ۙ13

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ

دُرُشت خُو اس سب پر طُرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا۔

14

اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَﭤ

اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے۔

15

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہتا ہے اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

16

سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ

قریب ہے کہ ہم اس کی سؤر کی سی تھوتھنی پر داغ لگادیں گے۔

ۙ17

اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ ۚ -اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَ

بیشک ہم نے انہیں جانچا جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھاجب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کے کھیت کاٹ لیں گے۔

18

وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ

اور اِنْ شَآءَ اللہ نہ کہا۔

19

فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآىٕمُوْنَ

تو اس پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا اور وہ سوتے تھے۔

ۙ20

فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِ

تو صبح رہ گیا جیسے پھل ٹوٹا ہوا۔

ۙ21

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ

پھر انہوں نے صبح ہوتے آپس میں ایک دوسرے کو پکارا۔

22

اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ

کہ تڑکے اپنی کھیتی کوچلو اگر تمہیں کاٹنی ہے۔

ۙ23

فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَ

تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے۔

ۙ24

اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌ

کہ ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے۔

25

وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ

اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے۔

ۙ26

فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ

پھر جب اسے دیکھا بولے بے شک ہم راستہ بہک گئے۔

27

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ

بلکہ ہم بے نصیب ہوئے۔

28

قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ

ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے۔

29

قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ

بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بے شک ہم ظالم تھے۔

30

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ

اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا۔

31

قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ

بولے ہائے خرابی ہماری بے شک ہم سرکش تھے۔

32

عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ

اُمید ہے کہ ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں ۔

33

كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ؕ -وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ -لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠

مار ایسی ہوتی ہے اور بے شک آخرت کی مار سب سے بڑی کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔

1
ع33
1/2
34

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ

بے شک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں ۔

35

اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَﭤ

کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں سا کردیں ۔

ۚ36

مَا لَكُمْٙ-كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ

تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو۔

ۙ37

اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ

کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں پڑھتے ہو۔

ۚ38

اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ

کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو۔

ۚ39

اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۙ -اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ

یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو۔

ۚۛ40

سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ

تم ان سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے۔

41

اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ ۚۛ -فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ

یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں ۔

ۙ42

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ

جس دن ایک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے۔

43

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ -وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ

نیچی نگاہیں کئے ہوئے ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی اور بے شک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے جب تندرست تھے۔

ۙ44

فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ ؕ -سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ

تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو قریب ہے کہ ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی۔

45

وَ اُمْلِیْ لَهُمْ ؕ -اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا بے شک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے۔

ۚ46

اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ

یا تم ان سے اجرت مانگتے ہوکہ وہ چٹّی کے بوجھ میں دبے ہیں ۔

47

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ

یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔

48

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ ۘ -اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌﭤ

تو تم اپنے رب کے حکم کا انتظار کر واور اس مچھلی والے کی طرح نہ ہونا جب اس حال میں پکارا کہ اس کا دل گھٹ رہا تھا۔

49

لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ

اگر اس کے رب کی نعمت اس کی خبر کو نہ پہنچ جاتی تو ضرور میدان پر پھینک دیا جاتا الزام دیا ہوا۔

50

فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ

تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قُربِ خاص کے سزاواروں میں کرلیا۔

51

وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌﭥ

اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں ۔

52

وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ٛ

اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہاں کے لیے۔

الحاقة

Al-HaaqqaThe Reality

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اَلْحَآقَّةُ

وہ حق ہونے والی۔

ۚ2

مَا الْحَآقَّةُ

کیسی وہ حق ہونے والی۔

3

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُﭤ

اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی۔

4

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ

ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا۔

5

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ

تو ثمود تو ہلاک کئے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے۔

ۙ6

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ

اور رہے عاد وہ ہلاک کئے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے۔

ۚ7

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ ۙ -حُسُوْمًا ۙ -فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى ۙ -كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍ

وہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن لگاتارتو ان لوگوں کو ان میں دیکھو پچھڑے ہوئے گویا وہ کھجور کے ڈنڈ ہیں گرے ہوئے۔

8

فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ

تو تم ان میں کسی کو بچا ہوا دیکھتے ہو۔

ۚ9

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ

اور فرعون اور اس سے اگلے اور اُلٹنے والی بستیاں خطا لائے۔

10

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً

تو انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کا حکم نہ ماناتو اس نے انہیں بڑھی چڑھی گرفت سے پکڑا۔

ۙ11

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِ

بے شک جب پانی نے سر اٹھایا تھاہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا۔

12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ

کہ اسے تمہارے لیے یادگار کریں اور اسے محفوظ رکھے وہ کان کہ سن کر محفوظ رکھتا ہو۔

ۙ13

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ

پھرجب صُور پھونک دیا جائے ایک دم۔

14

وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً

اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعۃً چورا کردئیے جائیں ۔

ۙ15

فَیَوْمَىٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

وہ دن ہے کہ ہو پڑے گی وہ ہونے والی۔

ۙ16

وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَىٕذٍ وَّاهِیَةٌ

اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پتلا حال ہوگا۔

17

وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآىٕهَا ؕ -وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَىٕذٍ ثَمٰنِیَةٌﭤ

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے اور اس دن تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔

18

یَوْمَىٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ

اس دن تم سب پیش ہو گے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی۔

ۚ19

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۙ -فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ

تو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامۂ اعمال پڑھو ۔

ۚ20

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْ

مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا۔

ۙ21

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ

تو وہ من مانتے چین میں ہے۔

ۙ22

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ

بلند باغ میں ۔

23

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ

جس کے خوشے جھکے ہوئے۔

24

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔

ۚ25

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ﳔ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْ

اور وہ جو اپنے نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نَوِشْتَہ نہ دیا جاتا۔

ۚ26

وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْ

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔

ۚ27

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَ

ہائے کسی طرح موت ہی قصہ چکا جاتی۔

ۚ28

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْ

میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال۔

ۚ29

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْ

میرا سب زور جاتا رہا۔

ۙ30

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ

اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو ۔

ۙ31

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ

پھر اسے بھڑکتی آگ میں دھنساؤ ۔

32

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُﭤ

پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے اسے پِرو دو۔

ۙ33

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ

بے شک وہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہ لاتا تھا۔

34

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِﭤ

اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہ دیتا۔

ۙ35

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ

تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔

ۙ36

وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ

اور نہ کچھ کھانے کو مگر دوزخیوں کا پیپ ۔

37

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـــٴُـوْنَ۠

اسے نہ کھائیں گے مگر خطاکار ۔

1
ع37
1/2
ۙ38

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ

تو مجھے قسم ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو ۔

ۙ39

وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَ

اور جنہیں تم نہیں دیکھتے ۔

40

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍﳐ

بے شک یہ قرآن ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں ۔

ۙ41

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ؕ -قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ

اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو ۔

42

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ؕ -قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَﭤ

اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو ۔

43

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ

اس نے اتارا ہے جو سارے جہان کا رب ہے ۔

ۙ44

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ

اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے ۔

ۙ45

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِ

ضرور ہم ان سے بَقُوَّت بدلہ لیتے۔

ۖ46

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘

پھر ہم ان کی رگِ دل کاٹ دیتے۔

47

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ

پھر تم میں کوئی ان کا بچانے والا نہ ہوتا ۔

48

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ

اور بے شک یہ قرآن ڈر والوں کو نصیحت ہے ۔

49

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ

اور ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم میں کچھ جھٹلانے والے ہیں ۔

50

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ

اور بے شک وہ کافروں پر حسرت ہے۔

51

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ

اور بے شک وہ یقینی حق ہے۔

52

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠

تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کی پاکی بولو۔

المعارج

Al-Ma'aarijThe Ascending Stairways

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

سَاَلَ سَآىٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ

ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے ۔

ۙ2

لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ

جو کافروں پر ہونے والا ہے اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں ۔

3

مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِﭤ

وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے۔

ۚ4

تَعْرُجُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ

ملائکہ اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے۔

5

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا

تو تم اچھی طرح صبر کرو۔

ۙ6

اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا

وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں ۔

7

وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاﭤ

اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں۔

ۙ8

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ

جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی۔

ۙ9

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ

اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اُون ۔

10

وَ لَا یَسْــٴَـلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاﭕ

اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا۔

ۙ11

یُّبَصَّرُوْنَهُمْ ؕ -یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىٕذٍۭ بِبَنِیْهِ

ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے مجرم آرزو کرے گا کاش اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے۔

ۙ12

وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِ

اور اپنی جورو اور اپنا بھائی۔

ۙ13

وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُــٴْـوِ یْهِ

اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے۔

ۙ14

وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ -ثُمَّ یُنْجِیْهِ

اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دینا اسے بچالے۔

ۙ15

كَلَّا ؕ -اِنَّهَا لَظٰى

ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی آگ ہے۔

16

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىﭕ

کھال اتار لینے والی۔

ۙ17

تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰى

بلارہی ہے اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا ۔

18

وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى

اور جوڑ کر سینت رکھا ۔

ۙ19

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا

بے شک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص ۔

ۙ20

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا

جب اسے برائی پہنچے تو سخت گھبرانے والا۔

ۙ21

وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا

اور جب بھلائی پہنچے تو روک رکھنے والا۔

ۙ22

اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ

مگر نمازی۔

23

الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآىٕمُوْنَﭪ

جو اپنی نماز کے پابند ہیں ۔

24

وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌﭪ

اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے۔

25

لِّلسَّآىٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِﭪ

اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے۔

26

وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭪ

اور وہ جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں ۔

ۚ27

وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ

اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں ۔

28

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ

بے شک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں ۔

ۙ29

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ

اوروہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔

ۚ30

اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ

مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں ۔

ۚ31

فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ

تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

32

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَﭪ

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں ۔

33

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىٕمُوْنَﭪ

اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں ۔

34

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَﭤ

اور وہ جو اپنی نماز کی محافظت کرتے ہیں ۔

35

اُولٰٓىٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ؕ ۠

یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا۔

1
ع35
1/2
ۙ36

فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ

تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

37

عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ

دہنے اور بائیں گروہ کے گروہ۔

ۙ38

اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ

کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ چین کے باغ میں داخل کیا جائے ۔

39

كَلَّا ؕ -اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ

ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں ۔

ۙ40

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ

تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پوربوں سب پچھموں کا مالک ہے کہ ضرور ہم قادر ہیں ۔

41

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ ۙ -وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ

کہ ان سے اچھے بدل دیں اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا ۔

ۙ42

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ

تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔

ۙ43

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ

جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے گویا وہ نشانوں کی طرف لپک رہے ہیں ۔

44

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ -ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠

آنکھیں نیچی کئے ہوئے ان پر ذلت سوار یہ ہے ان کا وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا ۔

نوح

NoohNoah

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ

بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔

ۙ2

قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ

اس نے فرمایا اے میری قوم میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ۔

ۙ3

اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِیْعُوْنِ

کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

4

یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ؕ -اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ -لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا اور ایک مقرر میعاد تک تمہیں مہلت دے گا بے شک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے۔

ۙ5

قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًا

عرض کی اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا۔

6

فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا

تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا۔

ۚ7

وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا

اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور ہَٹ کی اور بڑا غرور کیا۔

ۙ8

ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا۔

ۙ9

ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا

پھر میں نے ان سے بَا علان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا۔

ۙ10

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ؕ -اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا

تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے ۔

ۙ11

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا

تم پر شرّاٹے کا مینہ بھیجے گا۔

12

وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاﭤ

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا۔

ۚ13

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا

تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے ۔

14

وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا

حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا۔

ۙ15

اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا

کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک ۔

16

وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

اور اُن میں چاند کو روشنی کیا اور سورج کو چراغ ۔

ۙ17

وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا

اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا۔

18

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا

پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور دوبارہ نکالے گا۔

ۙ19

وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا

اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔

20

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا۠

کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو ۔

1
ع20
1/2
ۚ21

قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا

نوح نے عرض کی اے میرے رب انہوں نے میری نافرمانی کی اور ایسے کے پیچھے ہولیے جسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا۔

ۚ22

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا

اور بہت بڑا داؤ ں کھیلے ۔

ۚ23

وَ قَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا ﳔ وَّ لَا یَغُوْثَ وَ یَعُوْقَ وَ نَسْرًا

اور بولے ہرگز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو اور ہرگز نہ چھوڑنا وَدّ اور نہ سُوَاع اور یَغُوث اور یَعُوق اور نَسْر کو۔

24

وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ﳛ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا

اور بے شک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی۔

25

مِمَّا خَطِیْٓــٴٰـتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ﳔ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا

اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے پھر آگ میں داخل کئے گئے تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا۔

26

وَ قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا

اور نوح نے عرض کی اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔

27

اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَ لَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

بے شک اگر تو انہیں رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکر۔

28

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ؕ -وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًاٜ۠

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی۔

الجن

Al-JinnThe Jinn

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا

تم فرماؤ مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنوں نے میرا پڑھنا کان لگا کر سنا تو بولے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ۔

ۙ2

یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ ؕ -وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا

کہ بھلائی کی راہ بتا تا ہے تو ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کریں گے۔

ۙ3

وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا

اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہ۔

ۙ4

وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا

اور یہ کہ ہم میں کا بے وقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا۔

ۙ5

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا

اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز جِنّ اورآدمی اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے۔

ۙ6

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا

اور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنّوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا۔

ۙ7

وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا

اور یہ کہ انہوں نے گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا۔

ۙ8

وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًا

اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا تو اسے پایا کہ سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھردیا گیا ہے۔

ۙ9

وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ ؕ -فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا

اور یہ کہ ہم پہلے آسمان میں سننے کے لیے کچھ موقعوں پر بیٹھا کرتے تھے پھر اب جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کا لوکا پائے۔

ۙ10

وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا

اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے رب نے کوئی بھلائی چاہی ہے۔

ۙ11

وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ ؕ -كُنَّا طَرَآىٕقَ قِدَدًا

اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں ۔

ۙ12

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًا

اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہر گز زمین میں اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں ۔

ۙ13

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ ؕ -فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًا

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی اس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف نہ زیادتی کا۔

14

وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ ؕ -فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓىٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا

اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے انھوں نے بھلائی سوچی ۔

ۙ15

وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا

اور رہے ظالم وہ جہنم کے ایندھن ہوئے۔

ۙ16

وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًا

اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی کہ اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انھیں وافر پانی دیتے۔

ۙ17

لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ ؕ -وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا

کہ اس پر انہیں جانچیں اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا۔

ۙ18

وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا

اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو۔

19

وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا ؕ ۠

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جنّ اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیں ۔

1
ع19
1/2
20

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا

تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔

21

قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا

تم فرماؤ میں تمہارے کسی بُرے بھلے کا مالک نہیں ۔

ۙ22

قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ ﳔ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا

تم فرماؤ ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا ۔

23

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ ؕ -وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاﭤ

مگر اللہ کے پیام پہنچانا اور اس کی رسالتیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بے شک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ۔

24

حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا

یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو وعدہ دیا جاتا ہے تو اب جان جائیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی گنتی کم۔

25

قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا

تم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گا۔

ۙ26

عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًا

غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا۔

ۙ27

اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًا

سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے آگے پیچھے پہرا مقرر کر دیتا ہے۔

28

لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠

تا کہ دیکھ لے کہ انھوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دئیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔

المزمل

Al-MuzzammilThe Enshrouded One

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ

اے جھرمٹ مارنے والے۔

ۙ2

قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا

رات میں قیام فرما سوا کچھ رات کے۔

ۙ3

نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًا

آدھی رات یا اس سے کچھ کم کرو۔

4

اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاﭤ

یا اس پر کچھ بڑھاؤ اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔

5

اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا

بے شک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے۔

6

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاﭤ

بیشک رات کا اٹھنا وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے۔

7

اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاﭤ

بیشک دن میں تو تم کو بہت سے کام ہیں ۔

8

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاﭤ

اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو۔

9

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا

وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ۔

10

وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا

اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انھیں اچھی طرح چھوڑ دو۔

11

وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا

اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مال داروں کو اور انھیں تھوڑی مہلت دو۔

ۙ12

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًا

بے شک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ۔

ۗ13

وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًا

اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب۔

14

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا

جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا۔

15

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ﳔ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاﭤ

بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے کہ تم پر حاضر ناظر ہیں جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے۔

16

فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا

تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا ۔

17

فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَا ۗۖ

پھر کیسے بچو گے اگر کفر کرو اس دن سے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا۔

18

السَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ ؕ -كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا

آسمان اس کے صدمہ سے پھٹ جائے گااللہ کا وعدہ ہوکر رہنا۔

19

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ -فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا۠

بے شک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے ۔

1
ع19
1/2
20

اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآىٕفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ ؕ -وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ ؕ -عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ -عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى ۙ -وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙ -وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ﳲ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ ۙ -وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ؕ -وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا ؕ -وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ ؕ -اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠

بے شک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب کبھی آدھی رات کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے اللہ کا فضل تلاش کرنے اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دو اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

المدثر

Al-MuddaththirThe Cloaked One

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ

اے بالا پوش اوڑھنے والے ۔

2

قُمْ فَاَنْذِرْﭪ

کھڑے ہوجاؤ پھر ڈر سناؤ ۔

3

وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْﭪ

اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو ۔

4

وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْﭪ

اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔

5

وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْﭪ

اور بتوں سے دور رہو ۔

6

وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُﭪ

اور زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو۔

7

وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْﭤ

اور اپنے رب کے لیے صبر کئے رہو۔

ۙ8

فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ

پھر جب صور پھونکا جائے گا۔

ۙ9

فَذٰلِكَ یَوْمَىٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ

تو وہ دن کرّا دن ہے ۔

10

عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ

کافروں پر آسان نہیں ۔

ۙ11

ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا

اسے مجھ پر چھوڑ جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ۔

ۙ12

وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا

اور اسے وسیع مال دیا ۔

ۙ13

وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًا

اور بیٹے دئیے سامنے حاضر رہتے ۔

ۙ14

وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًا

اور میں نے اس کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کیں ۔

15

ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَﭪ

پھر یہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں ۔

16

كَلَّا ؕ -اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاﭤ

ہرگز نہیں وہ تو میری آیتوں سے عناد رکھتا ہے ۔

17

سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاﭤ

قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں ۔

ۙ18

اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَ

بے شک وہ سوچا اور دل میں کچھ بات ٹھہرائی ۔

ۙ19

فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ

تو اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی۔

ۙ20

ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ

پھر اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی۔

ۙ21

ثُمَّ نَظَرَ

پھر نظر اٹھا کر دیکھا ۔

ۙ22

ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَ

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑا۔

ۙ23

ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَ

پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا۔

ۙ24

فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُ

پھر بولا یہ تو وہی جادو ہے اگلوں سے سیکھا۔

25

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِﭤ

یہ نہیں مگر آدمی کا کلام ۔

26

سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ

کوئی دم جاتا ہے کہ میں اسے دوزخ میں دھنساتا ہوں ۔

27

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُﭤ

اور تم نے کیا جانا دوزخ کیا ہے ۔

ۚ28

لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُ

نہ چھوڑے نہ لگی رکھے ۔

29

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِﭕ

آدمی کی کھال اتار لیتی ہے ۔

30

عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَﭤ

اس پر اُنیس داروغہ ہیں ۔

31

وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓىٕكَةً۪-وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۙ -لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ ۙ -وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ -كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ ؕ -وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ -وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ نہ کئے مگر فرشتے اور ہم نے ان کی یہ گنتی نہ رکھی مگر کافروں کی جانچ کو اس لیے کہ کتاب والوں کو یقین آئے اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے اور کتاب والوں اور مسلمانوں کو کوئی شک نہ رہے اور دل کے روگی اور کافر کہیں اس اچنبے کی بات میں اللہ کا کیا مطلب ہے یونہی اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ تو نہیں مگر آدمی کے لیے نصیحت۔

1
ع31
1/2
ۙ32

كَلَّا وَ الْقَمَرِ

ہاں ہاں چاند کی قسم ۔

ۙ33

وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ

اور رات کی جب پیٹھ پھیرے۔

ۙ34

وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَ

اور صبح کی جب اُجا لا ڈالے ۔

ۙ35

اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِ

بے شک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں کی ایک ہے۔

ۙ36

نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ

آدمیوں کو ڈراوا ۔

37

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَﭤ

اُسے جو تم میں چاہے کہ آگے آئے یا پیچھے رہے ۔

ۙ38

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ

ہر جان اپنی کرنی میں گِروِی ہے۔

ؕۛ39

اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ

مگر دہنی طرف والے۔

ۙ40

فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَ

باغوں میں پوچھتے ہیں ۔

ۙ41

عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ

مجرموں سے ۔

42

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ

تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی ۔

ۙ43

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ

وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے ۔

ۙ44

وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَ

اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے۔

ۙ45

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَ

اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے ۔

ۙ46

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ

اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے۔

47

حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُﭤ

یہاں تک کہ ہمیں موت آئی ۔

48

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَﭤ

تو انھیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔

ۙ49

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَ

تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں ۔

ۙ50

كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ

گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں ۔

51

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍﭤ

کہ شیر سے بھاگے ہوں ۔

ۙ52

بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً

بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دئیے جائیں ۔

53

كَلَّا ؕ -بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ

ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں ۔

54

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌ۠ٝ

ہاں ہاں بے شک وہ نصیحت ہے۔

55

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗﭤ

تو جو چاہے اس سے نصیحت لے۔

56

وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ ؕ -هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ٝ

اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا۔

القيامة

Al-QiyaamaThe Resurrection

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ

روزِ قیامت کی قسم یاد فرماتا ہوں ۔

2

وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ

اور اس جان کی قسم جو اپنے اوپربہت ملامت کرے ۔

3

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗﭤ

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔

4

بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ

کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں ۔

ۚ5

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ

بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بَدی کرے ۔

6

یَسْــٴَـلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِﭤ

پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا۔

ۙ7

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ

پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی۔

ۙ8

وَ خَسَفَ الْقَمَرُ

اور چاند گہے گا ۔

ۙ9

وَ جُمِـعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ

اور سورج اور چاند ملادئیے جائیں گے ۔

ۚ10

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ

اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں ۔

11

كَلَّا لَا وَزَرَﭤ

ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں ۔

12

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ

اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔

13

یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَﭤ

اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا ۔

ۙ14

بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ

بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے۔

15

وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗﭤ

اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے جب بھی نہ سنا جائے گا۔

16

لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖﭤ

تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۔

17

اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗﭕ

بیشک اس کا محفوظ کرنا اور پڑھنا ہمارے ذمّہ ہے۔

ۚ18

فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِـعْ قُرْاٰنَهٗ

تو جب ہم اسے پڑھ چکیں اس وقت اُس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو ۔

19

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗﭤ

پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمّہ ہے۔

ۙ20

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ

کوئی نہیں بلکہ اے کافروتم پاؤں تلے کی دوست رکھتے ہو۔

21

وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ

اور آخرت کو چھوڑے بیٹھے ہو۔

ۙ22

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌ

کچھ منہ اس دن تر و تازہ ہوں گے ۔

ۚ23

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

اپنے رب کودیکھتے ۔

ۙ24

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌ

اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے ۔

25

تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌﭤ

سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے۔

ۙ26

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ

ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی۔

ۙ27

وَ قِیْلَ مَنْٚ-رَاقٍ

اورلوگ کہیں گے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے۔

ۙ28

وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ

اور وہ سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے ۔

ۙ29

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

30

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُ ؕ ۠

اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے ۔

1
ع30
1/2
ۙ31

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰى

اس نے نہ تو سچ مانا اور نہ نماز پڑھی ۔

ۙ32

وَ لٰـكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى

ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔

33

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىﭤ

پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا ۔

ۙ34

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى

تیری خرابی ا ٓ لگی اب آ لگی۔

35

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىﭤ

پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی۔

36

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىﭤ

کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔

ۙ37

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى

کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے۔

ۙ38

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى

پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔

39

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىﭤ

تو اس سے دو جوڑے بنائے مرد اور عورت۔

40

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى۠

کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مُردے نہ جِلا سکے گا۔

الانسان

Al-InsaanMan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

1

هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْــٴًـا مَّذْكُوْرًا

بے شک آدمی پر ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں ا س کا نام بھی نہ تھا۔

2

اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ ﳓ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا

بیشک ہم نے آدمی کو پیداکیا ملی ہوئی منی سے کہ اسے جانچیں تو اُسے سنتا دیکھتا کردیا ۔

3

اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا

بے شک ہم نے اسے راہ بتائی یا حق مانتا یا ناشکری کرتا ۔

4

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا

بے شک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ۔

ۚ5

اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا

بے شک نیک پیئیں گے اس جام میں سے جس کی مِلُونی کافور ہے ۔

6

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا

وہ کافور کیا؟ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پیئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے۔

7

یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا

اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی بُرائی پھیلی ہوئی ہے۔

8

وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا

اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور اَ سِیر کو۔

9

اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا

ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے۔

10

اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا

بے شک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت تُرش نہایت سخت ہے۔

ۚ11

فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًا

تو انھیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انھیں تازگی اور شادمانی دی ۔

ۙ12

وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًا

اور ان کے صبر پر انھیں جنت اور ریشمی کپڑے صِلہ میں دئیے ۔

ۚ13

مُّتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآىٕكِ ۚ -لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًا

جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹھر۔

14

وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا

اور اس کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گچھے جھکا کر نیچے کردئیے گئے ہوں گے ۔

ۙ15

وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَؔارِیْرَاۡ

اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہورہے ہوں گے۔

16

قَوَؔارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا

کیسے شیشے چاندی کے ساقیوں نے انھیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا ۔

ۚ17

وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًا

اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے جس کی ملونی ادرک ہوگی ۔

18

عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا

وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سَلْسَبِیْل کہتے ہیں ۔

19

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۚ -اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا

اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے جب تو انھیں دیکھے تو انھیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے۔

20

وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا

اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت۔

21

عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ٘-وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ ۚ -وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا

ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے اور قنا دیز کے اور انھیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے اور انھیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی۔

22

اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠

ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صِلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی۔

1
ع22
1/2
ۚ23

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا

بے شک ہم نے تم پر قرآن بَتَدْرِیج اتارا۔

ۚ24

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا

تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو۔

25

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاﭕ

اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو ۔

26

وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا

اور کچھ رات میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو ۔

27

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا

بے شک یہ لوگ پاؤں تلے کی عزیز رکھتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑے بیٹھے ہیں۔

28

نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ ۚ -وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا

ہم نے انھیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔

29

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ ۚ -فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا

بے شک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے۔

ۗۖ30

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ ؕ -اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا

اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ اللہ چاہے بے شک وہ علم و حکمت والا ہے ۔

31

یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ ؕ -وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠

اپنی رحمت میں لیتا ہے جسے چاہے اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

المرسلات

Al-MursalaatThe Emissaries

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا

قَسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار ۔

ۙ2

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا

پھر زور سے جھونکا دینے والیاں ۔

ۙ3

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًا

پھر ابھار کر اٹھانے والیاں ۔

ۙ4

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا

پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں ۔

ۙ5

فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا

پھر ان کی قسم جو ذکر کا اِلقا کرتی ہیں ۔

ۙ6

عُذْرًا اَوْ نُذْرًا

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو ۔

7

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌﭤ

بے شک جس بات کا تم وعدہ دئیے جاتے ہو ضرور ہونی ہے ۔

ۙ8

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ

پھر جب تارے مَحْو کردئیے جائیں ۔

ۙ9

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ

اور جب آسمان میں رخنے پڑیں ۔

ۙ10

وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ

اور جب پہاڑ غبار کرکے اُڑا دئیے جا ئیں ۔

11

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْﭤ

اور جب رسولوں کا وقت آئے ۔

12

لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْﭤ

کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے ۔

ۚ13

لِیَوْمِ الْفَصْلِ

روزِ فیصلہ کے لیے ۔

14

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِﭤ

اور تو کیا جانے وہ روزِ فیصلہ کیسا ہے ۔

15

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

جھٹلانے والوں کی اُس دن خرابی ۔

16

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَﭤ

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا ۔

17

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے ۔

18

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

19

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ۔

ۙ20

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ

کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا ۔

ۙ21

فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا ۔

ۙ22

اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ

ایک معلوم اندازہ تک ۔

23

فَقَدَرْنَا ﳓ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ

پھر ہم نے اندازہ فرمایا تو ہم کیا ہی اچھے قادر ۔

24

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔

ۙ25

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا ۔

ۙ26

اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًا

تمہارے زندوں اور مُردوں کی ۔

27

وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاﭤ

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا ۔

28

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ۔

ۚ29

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ

چلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے ۔

ۙ30

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ

چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں ۔

31

لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِﭤ

نہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائے۔

ۚ32

اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ

بے شک دوزخ چنگاریاں اُڑاتی ہے جیسے اونچے محل ۔

33

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌﭤ

گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔

34

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ۔

ۙ35

هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ

یہ دن ہے کہ وہ نہ بول سکیں گے ۔

36

وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ

اور نہ انھیں اجازت ملے کہ عذر کریں ۔

37

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔

38

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۚ -جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ

یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو ۔

39

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ں ہو تو مجھ پر چل لو۔

40

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔

1
ع40
1/2
ۙ41

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍ

بے شک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں ۔

42

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ

اور میووں میں سے جو کچھ ان کا جی چاہے۔

43

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہ۔

44

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

بے شک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔

45

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ۔

46

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ

کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو ۔

47

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔

48

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ

اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے ۔

49

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی۔

50

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠

پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے ۔