Abasa

He frowned43 Ayaat

عبس

مكيةMeccan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤى

تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا

2

اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىﭤ

اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا

ۙ3

وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّ كّٰۤى

اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو

4

اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىﭤ

یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے

ۙ5

اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى

وہ جو بے پرواہ بنتا ہے

6

فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىﭤ

تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو

7

وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّ كّٰىﭤ

اور تمہارا کچھ زِیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو

ۙ8

وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى

اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا آیا

ۙ9

وَ هُوَ یَخْشٰى

اور وہ ڈر رہا ہے

ۚ10

فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى

تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو۔

ۚ11

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

یوں نہیں یہ تو سمجھانا ہے

12

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗﭥ

تو جو چاہے اُسے یا د کرے

ۙ13

فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں

14

مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۙ ۭ

بلندی والے پاکی والے

ۙ15

بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ

ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے

16

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍﭤ

جو کرم والے نکوئی والے ۔

17

قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗﭤ

آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے

18

مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗﭤ

اُسے کاہے سے بنایا

ۙ19

مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ -خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ

پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا

ۙ20

ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ

پھر اسے راستہ آسان کیا

ۙ21

ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ

پھر اُسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا

22

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗﭤ

پھر جب چاہا اسے باہر نکالا۔

23

كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗﭤ

کوئی نہیں اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اُسے حکم ہوا تھا۔

ۙ24

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖ

تو آدمی کو چاہئے اپنے کھانوں کو دیکھے

ۙ25

اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا

کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا

ۙ26

ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا

پھر زمین کو خوب چیرا

ۙ27

فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا

تو اس میں اُگایا اناج

ۙ28

وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًا

اور انگور اور چارہ

ۙ29

وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًا

اور زیتون اور کھجور

ۙ30

وَّ حَدَآىٕقَ غُلْبًا

اور گھنے باغیچے

ۙ31

وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّا

اور میوے اور دُوب

32

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْﭤ

تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے۔

33

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘

پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ

ۙ34

یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ

اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی

ۙ35

وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِ

اور ماں اور باپ۔

36

وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِﭤ

اور جورو اور بیٹوں سے۔

37

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِﭤ

ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ۔

ۙ38

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ مُّسْفِرَةٌ

کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے

ۚ39

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ

ہنستے خوشیاں مناتے

ۙ40

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ

اور کتنے مونھوں پر اس دن گرد پڑی ہوگی

41

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌﭤ

ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے

42

اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠

یہ وہی ہیں کافر بدکار ۔