المطففين
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ
کم تولنے والوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘
وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں ۔
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَﭤ
اور جب انہیں ماپ یا تول کردیں کم کردیں
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ
کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ
ایک عظمت والے دن کے لیے
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
جس دن سب لوگ رَبُّ الْعَالَمِیْن کے حضور کھڑے ہوں گے۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍﭤ
بے شک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌﭤ
اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌﭤ
وہ لکھت ایک مُہر کیا نَوِشتہ ہے
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭤ
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ
اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش گنہگار
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَﭤ
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔
كَلَّا بَلْٚ- رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے۔
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَﭤ
ہاں ہاں بے شک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں ۔
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِﭤ
پھر بے شک انہیں جہنم میں داخل ہونا۔
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَﭤ
پھر کہا جائے گا یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَﭤ
ہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت سب سے اونچے محل عِلِّیّین میں ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَﭤ
اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ
وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَﭤ
کہ مُقرب جس کی زیارت کرتے ہیں ۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ
بے شک نکوکار ضرور چین میں ہیں
عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَ
تختوں پر دیکھتے ہیں
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ
تو اُن کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ
نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مُہر کی ہوئی رکھی ہے
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ -وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَﭤ
اس کی مہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ
اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَﭤ
وہ چشمہ جس سے مُقَرّبانِ بارگاہ پیتے ہیں ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘
بے شک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘
اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَـكِهِیْنَ٘
اور جب اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ
اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَﭤ
اور یہ کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ
تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں
عَلَى الْاَرَآىٕكِ ۙ -یَنْظُرُوْنَﭤ
تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠
کیوں کچھ بدلہ ملا کافروں کو اپنے کئے کا۔