الإنشقاق
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ
جب آسمان شق ہو ۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے۔
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْﭤ
اور جب زمین دراز کی جائے۔
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ
اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے ۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْﭤ
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے ۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ
اے آدمی بیشک تجھے اپنے رب کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ
تو وہ جو اپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا
اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا ۔
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ
اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا ۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ
اور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے۔
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا
وہ عنقریب موت مانگے گا۔
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاﭤ
اور بھڑکتی آگ میں جائے گا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاﭤ
بیشک وہ اپنے گھر میں خوش تھا۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ
وہ سمجھا کہ اُسے پھرنا نہیں ۔
بَلٰۤى ۚۛ -اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاﭤ
ہاں کیوں نہیں بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
تو مجھے قسم ہے شام کے اُجالے کی۔
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَ
اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں ۔
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ
اور چاند کی جب پورا ہو۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍﭤ
ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے۔
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
تو کیا ہوا ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ؕ ۩
اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے ۔
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘
بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں ۔
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں ۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو ۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔