البروج
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ
قسم آسمان کی جس میں بُرج ہیں ۔
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے۔
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍﭤ
اور اس دن کی جو گواہ ہے اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں ۔
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ
کھائی والوں پر لعنت ہو۔
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ
وہ اس بھڑکتی آ گ والے۔
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے ۔
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌﭤ
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے ۔
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ
اور انھیں مسلمانوں کا کیا بُرا لگا یہی نہ کہ وہ ایمان لا ئے اللہ عزت والے سب خو بیوں سرا ہے پر۔
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ -وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌﭤ
کہ اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِﭤ
بے شک جنھو ں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُﭤ
بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ۔
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌﭤ
بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُ
بے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے ۔
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ
اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ۔
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ
عرش کا مالک عزت والا۔
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُﭤ
ہمیشہ جو چاہے کر لینے والا۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ
کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات آئی ۔
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَﭤ
وہ لشکر کون فرعون اور ثمود ۔
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ
بلکہ کافر جھٹلا نے میں ہیں ۔
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ مُّحِیْطٌ
اور اللہ ان کے پیچھے سے انھیں گھیرے ہوئے ہے ۔
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ
بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے ۔
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠
لو حِ محفوظ میں ۔