At-Taariq

The Morning Star18 Ayaat

الطارق

مكيةMeccan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِ

آسمان کی قسم اور رات کو آنے والے کی۔

ۙ2

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُ

اور کچھ تم نے جا نا وہ رات کو آنے والا کیا ہے۔

ۙ3

النَّجْمُ الثَّاقِبُ

خوب چمکتا تارا۔

4

اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌﭤ

کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو۔

5

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَﭤ

تو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۔

ۙ6

خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍ

جَسْت کرتے پانی سے۔

7

یَّخْرُ جُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآىٕبِﭤ

جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے۔

8

اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌﭤ

بے شک اللہ اس کے واپس کر دینے پر قادر ہے۔

ۙ9

یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىٕرُ

جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی ۔

10

فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍﭤ

تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار ۔

ۙ11

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

آسمان کی قسم جس سے مینہ اترتا ہے۔

ۙ12

وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے۔

ۙ13

اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے ۔

14

وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِﭤ

اور کوئی ہنسی کی بات نہیں ۔

ۙ15

اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا

بیشک کافر اپنا سا داؤ ں چلتے ہیں ۔

16

وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاﭕ

اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں ۔

17

فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠

تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو ۔