القارعة
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ۙ1
اَلْقَارِعَةُ
دل دہلانے والی۔
ۚ2
مَا الْقَارِعَةُ
کیا وہ دہلانے والی ۔
3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُﭤ
اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی۔
ۙ4
یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ
جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے ۔
5
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِﭤ
اور پہاڑ ہوں گے جیسے دُھنکی اون ۔
ۙ6
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ
تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں ۔
7
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍﭤ
وہ تو من مانتے عیش میں ہیں ۔
ۙ8
وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ
اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں ۔
9
فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌﭤ
وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے ۔
10
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْﭤ
اور تو نے کیا جانا کیا نیچا دکھانے والی۔
11
نَارٌ حَامِیَةٌ۠
ایک آگ شعلے مارتی ۔