التكاثر
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ۙ1
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ
تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے ۔
2
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَﭤ
یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔
ۙ3
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے۔
4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَﭤ
پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے ۔
5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِﭤ
ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے ۔
ۙ6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ
بیشک ضرور جہنم کو دیکھو گے ۔
ۙ7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ
پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے ۔
8
ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠
پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی۔