التين
مكية • Meccan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ۙ1
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِ
انجیر کی قسم اور زیتون ۔
ۙ2
وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَ
اور طورِ سینا ۔
ۙ3
وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ
اور اس امان والے شہر کی ۔
4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘
بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا ۔
ۙ5
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ
پھر اسے ہر نیچی سے نیچی سی حالت کی طرف پھیردیا ۔
6
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍﭤ
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ انہیں بے حد ثواب ہے۔
7
فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِﭤ
تو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے۔
8
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ۔