Ash-Sharh

The Consolation9 Ayaat

الشرح

مكيةMeccan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

کیا ہم نے تمہارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا ۔

ۙ2

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ

اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا۔

ۙ3

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَ

جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی ۔

4

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَﭤ

اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا۔

ۙ5

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا

تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔

6

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاﭤ

بیشک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے ۔

ۙ7

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ

تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو ۔

8

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠

اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو ۔