Ad-Dhuhaa

The Morning Hours12 Ayaat

الضحى

مكيةMeccan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ۙ1

وَ الضُّحٰى

چاشت کی قسم ۔

ۙ2

وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰى

اور رات کی جب پردہ ڈالے ۔

3

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىﭤ

کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا اور نہ مکروہ جانا۔

4

وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىﭤ

اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے۔

5

وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىﭤ

اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔

6

اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪

کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔

7

وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪

اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی ۔

8

وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىﭤ

اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا ۔

9

فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْﭤ

تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو ۔

10

وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْﭤ

اور منگتا کو نہ جھڑکو ۔

11

وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠

اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ۔